فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی)وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس روزانہ کی بنیاد پر منعقد کیا جارہا ہے تاکہ ضلع بھر میں موثر پرائس کنٹرول میکنزم کے تحت اقدامات کرکے صارفین کو اشیائے ضروریہ کنٹرول قیمتوں پر دستیاب رہیں۔ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس سابق ایم این اے/مسلم لیگی رہنما میاں عبدالمنان کی صدارت میں ہوا۔ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ(ر)سہیل اشرف نے کہا کہ میگامارٹس پر ڈی سی کاؤنٹرز نمایاں جگہوں پر قائم ہونے چاہیں۔یوریا کھاد کی سپلائی وفروخت پر کڑی نظر اور سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایاکہ آٹا کی سپلائی کی شکایات پر فلورملز کے خلاف ایکشن ہوگا۔اجلاس میں ارکان اسمبلی رانا علی عباس،رانا شعیب ادریس،میاں طاہر جمیل،سابق ایم پی اے شیخ اعجاز احمدکے علاوہ ممبر کمیٹی چوہدری فرحان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز عابد حسین،قیصر عباس رند،اسسٹنٹ کمشنرزمحمد عمر مقبول،صاحبزادہ محمد یوسف،ڈی او انڈسٹریز شہباز خاں،ڈی ایف سی وقار یوسف اور دیگر افسران بھی موجود تھے جبکہ گھی ملز کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں گھی/آئل مینوفیکچررز اور ایسوسی ایشن کو گھی پر حکومتی سبسڈی کے علاوہ قیمتوں میں خصوصی رعایت دینے کے لئے جامع ایکشن پلان وضع کرنے پر اتفاق اوراسسٹنٹ کمشنر سٹی وصدر کو گھی ملز سے میٹنگ کرکے طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی گئی۔