ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے اپنے آفس میں شہریوں کے مختلف نوعیت کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے اور ان کے آفس کے دروازے شہریوں کے لئے کھلے ہیں۔انہوں نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مسائل کے حل میں سنجیدگی نہ دکھانے والوں کے خلاف ایکشن بھی لیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ عرصہ دراز سے زیرالتواء پٹرول پمپس کے قیام کے کیسز نمٹا کر درخواست گزاروں کو فوری این او سیز جاری کئے گئے ہیں جبکہ عمارتوں کی کمرشلائزیشن کی درخواستیں بھی نمٹائی جارہی ہیں۔