فیصل آباد:ضلعی انتظامیہ نے عوامی شکایات پر مکوآنہ چوک میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیااورپختہ وعارضی تجاوزات کو بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے موقع پر موجود رہ کر گرینڈ آپریشن کی نگرانی کی۔ضلع کونسل کے عملہ نے تجاوزات آپریشن میں حصہ لیااوردکانوں کے باہر پڑا سامان ضبط کرلیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد تجاوزات آپریشن کو مزید وسعت دی گئی ہے اورشہر کے ساتھ ساتھ بازاروں اور چوکوں کو بھی تجاوزات سے پاک کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دکاندار ٓاپریشن سے بچنے کے لئے تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں۔شہری حلقوں نے تجاوزات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن پر ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔