فیصل آباد(حمزہ اکرم)حکومت پنجاب کی ہدایات پر ڈی سی کمپلیکس میں دوسرے روز بھی ریونیو عوامی خدمت کچہری لگاکر شہریوں کے محکمہ مال سے متعلقہ مسائل وشکایات سنی اور ان کے حل کے احکامات جاری کئے گئے۔ڈپٹی کمشنرلیفٹیننٹ(ر) سہیل اشرف نے شہریوں کے مسائل سنے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو/فنانس عابد حسین،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز کاشف رضا اعوان،اسسٹنٹ کمشنر صدرمحمد عمر مقبول نے بھی شہریوں کی درخواستوں پر ریونیو افسران کو رپورٹ کی تاکید کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ مال عوامی خدمت میں پیش پیش اور ریونیو عوامی خدمت کے انعقاد سے نہ صرف لوگوں کے مسائل حل ہورہے ہیں بلکہ ان کے اعتماد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے یہی وجہ ہے کہ کچہری اب دو لگاتاردن لگائی جارہی ہے۔ریونیو عوامی خدمت سروسز میں تحصیل سٹی وصدرکے درخواست گزاروں نے مسائل کی نشاندہی کی جن میں سے متعدددرخواستوں کو موقع پر نمٹادیا گیا۔