فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی) ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف نے فیصل آباد سمندری روڈ کا دورہ کیا اور روڈ کی تعمیر ومرمت وبحالی کے کام کا جائزہ لیا۔انہوں نے بتایا کہ روڈ کی مرمت وبحالی کا کام تکمیل کے مراحل میں ہے جس میں شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ لین مارکنگ،ہارٹیکلچر،سینٹرل میڈنز اور روڈز شولڈر کا کام بھی جلد شروع ہوگا جسے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرایا جائے گا۔انہوں نے سٹرک کی تعمیر کے دوران ٹریفک کی بلاتعطل روانی کے لئے موثر ٹریفک مینجمنٹ پر زوردیا اور کہا کہ پانی کا چھڑکاؤ بھی جاری رکھیں تاکہ گردوغبار نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ سمندری روڈکی تعمیر سے شہریوں کو معیاری سفری سہولت میسر آئے گی.