فیصل آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پٹرول پمپ کمیٹی نے درکار شرائط وقواعد وضوابط پورے ہونے پرمختلف علاقوں میں مزید 3پٹرول پمپس لگانے کی منظوری دے دی۔ ڈپٹی کمشنرعلی عنان قمرنے ڈسٹرکٹ پٹرول پمپ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی اور پٹرول پمپس کی زیرالتواء درخواستیں نمٹادیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز کاشف رضا اعوان کے علاوہ ہائی ویز،ضلع کونسل،سوئی گیس،فیسکو،سول ڈیفنس،پی ٹی سی ایل،ٹریفک پولیس،انہار،جنگلات،سوئی گیس ودیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بیروزگاری میں کمی اور سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے پٹرول پمپس لگنے سے نوجوانوں کے لئے ملازمت کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پٹرول پمپ کے کیسز میرٹ پر نمٹانا ترجیح ہے اس سلسلے میں شفافیت کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔اجلاس کے دوران پٹرول پمپس کے کیسز منظور ہونے پر درخواست گزاروں نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ اداکیا۔