• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعرات, مئی 15, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home Home

عظیم روحانی و علمی شخصیت، جانشین امام الہدیٰ سید جاوید حسین شاہ انتقال کرگئے

admin by admin
4 مئی, 2024
in Home, عوامی مسائل
0
عظیم روحانی و علمی شخصیت، جانشین امام الہدیٰ سید جاوید حسین شاہ انتقال کرگئے
132
SHARES
132
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد (نمائندہ ایف ٹی وی) عظیم روحانی و علمی شخصیت، جانشین امام الہدیٰ حضرت پیر سید جاوید حسین شاہ 76 سال کی عمر میں 3 مئی 2024 بروز جمعہ کو عشاء کے بعد قضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے۔ ﺇﻧَّﺎ ﻟِﻠّٰﻪ ﻭﺇﻧَّﺎ ﺇﻟَﻴْﻪِ ﺭَﺍﺟِﻌُﻮْﻥ مخدوم زادہ سید زکریا شاہ و انتظامیہ خانقاہ عبیدیہ کے مطابق نماز جنازہ 5 مئی بروز اتوار سہ پہر تین3 بجے پہاڑی والی گراونڈ فوارہ چوک نزد دارالعلوم فیصل آباد ہوگا۔ سید جاوید حسین شاہ شیخ الحدیث جامعہ عبیدیہ فیصل آباد، خانقاہ عبیدیہ، دنیا بھر میں لاکھوں مریدین کے روحانی پیشواء اور جمیعت علماء اسلام ف پنجاب کے رہنما مخدوم زادہ سید محمد زکریا شاہ کے والد گرامی تھے۔ انہیں چاروں سلاسل طریقت میں خلافت و اجازت بیعت حاصل تھی۔ حضرت امام لاہوری رح کے مداح جبکہ مفسر قرآن حضرت مولانا عبیداللہ انور رح کے خلیفہ مجاز تھے۔ حضرت بہلوی رح، حضرت خواجہ خان محمد رح، حضرت علی مرتضیٰ ڈیروی رح، حضرت مفتی عبدالستاررح، حضرت سید نفیس الحسینی رح سمیت متعدد اہل اللہ کے جانشین تھے۔ انہوں نے پوری زندگی درس و تدریس اور احکام شریعت کی پاسداری و اشاعت میں گزاری۔ ہر بدھ کو خانقاہ عبیدیہ علامہ اقبال ٹاون میں مجلس ذکر کرواتے اور سالکین کو وعظ فرماتے تھے۔ ان کے ملفوظات کی درجنوں کتابیں شائع ہوئیں۔ ان کے وعظ پر مشتمل کئی جلدوں پر مشتمل کتاب مجالس ذکر بھی مریدین میں مقبول ہے. سید جاوید حسین شاہ صاحب نے بیوہ کے علاوہ اکلوتے فرزند سید زکریا شاہ، تین بیٹیاں،تین داماد، پوتے بوتیاں، نواسے نواسیاں، ہزاروں شاگرد، لاکھوں مریدین سوگوار چھوڑے ہیں۔ حضرت جی سید جاوید حسین شاہ صاحب یکم جنوری 1948 کو پیدا ہوئے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے گاوں کلوئیا میں ابتدائی زندگی گزاری۔مختلف مدارس میں علوم نبویہ کے حصول کیلیے داخل رہے۔ جامعہ دارالعلوم فیصل آباد میں تدریس کی جبکہ سلسلہ قادریہ راشدیہ شیرانوالہ لاہور میں حضرت مولانا عبیداللہ انور رح کے خلیفہ مجاز ہوئے اور جانشین ثابت ہوئے۔ دورہ تفسیر کے ماہر تھے۔ آپ تقریباْ اڑھائی سال سے ہر ہفتے میں اکثر تین دفعہ گردوں کی صفائی ڈائلاسز کرواتے تھے۔ دل کا بائی پاس بھی ہو چکا تھا۔ بستر علالت پر بھی معمولات جاری تھے۔ انہیں 3مئی کو جمعہ کی شب عشاء کی نماز کے بعد معمولی طبیعت خراب ہوئی مگر جانبر نہ ہو سکے اور جامعہ عبیدیہ فیصل آباد میں ہی انتقال فرما گئے۔

Previous Post

فیصل آبادیوں کے لئے خوشخبری شہر میں 110 اربن بسیں 7 روٹس پر چلائی جائیں گی

Next Post

مہنگائی اور بجٹ میں ٹیکسوں کے خلاف مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

admin

admin

Next Post
مہنگائی اور بجٹ میں ٹیکسوں کے خلاف مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

مہنگائی اور بجٹ میں ٹیکسوں کے خلاف مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی