• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعرات, مئی 15, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

ضلع فیصل آباد میں انسداد ڈینگی کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں.صوبائی وزیرچوہدری ظہیر

عثمان صادق by عثمان صادق
8 نومبر, 2021
in عوامی مسائل
0
ضلع فیصل آباد میں انسداد ڈینگی کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں.صوبائی وزیرچوہدری ظہیر
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی)صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین نے کہا ہے کہ ضلع میں انسداد ڈینگی کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں جبکہ بھرپور عوامی آگاہی مہم چلاتے ہوئے ڈینگی پر قابو پانے کے سلسلے میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے یہ ہدایت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد بھی موجود تھے۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر برائے انسداد وبائی امراض ڈاکٹر ذوالقرنین اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نے انسداد ڈینگی اقدامات اور سرویلنس سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین نے کہا کہ وہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر ضلع فیصل آباد میں انسداد ڈینگی اقدامات کی نگرانی کررہے ہیں اور انسدادی اقدامات میں کاغذی کارروائی نہیں چلے گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب نے تمام محکموں کو انسداد ڈینگی کیلئے الرٹ کررکھا ہے لہذا اپنی ذمہ داریوں کو کماحقہ پورا کریں جس میں معمولی سی بھی کوتاہی کی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات پر انتظامیہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے بھر پور انتظامی و انسدادی اقدامات کر رہی ہے تاہم عوامی تعاون کے بغیر انسدادڈینگی میں کامیابی ممکن نہیں لہذا شہری ڈینگی لاروا کی افزائش کے ممکنہ ذرائع کا صفایا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا کی تلفی کے لئے ہر فرد کا کردار اہم ہے لہذا ڈینگی کی آماجگاہوں کے خاتمے کے لئے شہری اپنے گھروں کے اندر صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی انسدادڈینگی ٹیموں سے تعاون کیا جائے جو آؤٹ ڈور اوران ڈور سرویلنس کے لئے سرگرم عمل ہیں۔انہوں نے محکمہ صحت کے متعلقہ افسران اور انسدادڈینگی سٹاف کو خبردار ادا کیا کہ وہ ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کے لئے تمام تر وسائل کے ساتھ غیر معمولی کوششیں کریں۔صوبائی وزیر نے ڈینگی لاروا کی افزائش کے موافق مقامات اور ہاٹ سپاٹس کا بار بار سروے کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ ایسی جگہوں کو خشک اور صاف رکھنے کے لئے موثر اقدامات ہونے چاہیں۔ انہوں نے ٹائر شاپس،کباڑخانوں، قبرستانوں، نرسریز کو بلا ناغہ چیک کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ تمام محکموں کی اینٹی ڈینگی سرگرمیاں واضح نظر آنی چاہیں۔انہوں نے کہا کہ تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹیز کی میٹنگ میں متعلقہ محکمے اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور میٹنگ کی کارروائی رپورٹ سے ڈی سی آفس کو آگاہ رکھا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ڈینگی لاروا کی افزائش کا موجب بننے پر رواں سال 150دکانداروں وافراد کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے گئے ہیں جبکہ ضلع اور تحصیل سطح پر باقاعدگی سے میٹنگ کرکے انسدادی اقدامات کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہریوں کو ڈینگی کے ممکنہ خطرات سے بچانے کے لئے تمام تر انسدادی اقدامات چوکس اور متعلقہ محکموں کو بھی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

Tags: DENGUEFaisalabadTvFSDTV41
Previous Post

فیصل آباد تاندلیانوالہ میں شوگر ملز کے گودام کو سیل اور چینی کی بوریاں قبضہ میں لے لیں

Next Post

فیصل آباد کا سستا اور مشہور لنڈا بازار، لنڈے میں ملنے والی چیزیں کن ممالک سے آتی ہیں اور ان کی قیمتیں کیا ہیں؟

عثمان صادق

عثمان صادق

Next Post
فیصل آباد کا سستا اور مشہور لنڈا بازار، لنڈے میں ملنے والی چیزیں کن ممالک سے آتی ہیں اور ان کی قیمتیں کیا ہیں؟

فیصل آباد کا سستا اور مشہور لنڈا بازار، لنڈے میں ملنے والی چیزیں کن ممالک سے آتی ہیں اور ان کی قیمتیں کیا ہیں؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی