فیصل آباد(حمزہ اکرم)واسا فیصل آباد اور ڈنمارک کے اشتراک سے 19۔ ارب روپے لاگت کے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے میگا پراجیکٹ کے کنسلٹینٹ نے فیصل آباد کا دورہ کیا اورمینجنگ ڈائریکٹر واسا ابوبکر عمران سے ملاقات کی۔ڈینش وفد کی قیادت پراجیکٹ ڈائریکٹر کلایئز کلائی فورڈ(Claes Clifford) نے کی۔اجلاس کے دوران اس میگا پراجیکٹ کے حوالے سے پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مینجنگ ڈائریکٹر واسا نے کہا کہ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا میگا پراجیکٹ ضلع کے کاشتکاروں کے لئے ایک بہترین منصوبہ ثابت ہو گا کیونکہ اس ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ذریعے سیوریج کے پانی کو ٹریٹمنٹ کے بعد فصلوں کے لئے کارآمد بنایا جائے گا جس سے کسانوں کو اپنی فصلوں کے لئے وافر مقدار میں پانی مہیا ہو سکے گا۔اس موقع پر ڈینش کنسلٹینٹ کلائیز کلائیفورڈ(Claes Clifford) نے اجلاس کو بتایا کہ ویس…