فیصل آباد(حمزہ اکرم)کمشنر سلوت سعید کی زیر صدارت ڈویژنل انوائرمنٹل اپروول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پٹرول پمپس،ویئر ہاؤسز،کمرشل بلڈنگز / مارکیٹس،پولٹری فارمز،ہسپتال کے مجموعی طور پر 35 کیسز کی منظوری کے امور پر غوروخوض کیا گیااورکمشنر نے درکار قواعد وضوابط اور شرائط کی تکمیل پر 14 کیسز پر عملدرآمدکی منظوری دی۔8 درخواستوں پر اعتراضات،تین کو خارج اور 10 کیسز آئندہ اجلاس تک موخرکردیئے گئے۔کمشنر نے کاروباری اداروں کی منظوری کے امور میں کمرشل ونان کمرشل روڈزکو ملحوظ خاطر رکھنے کی تاکیدکی اورماحولیات کے افسران کو موقع کا وزٹ اور درکار شرائط مکمل ہونے کی تصدیق کا حکم دیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات محمد نواز اور دیگر متعلقہ افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔