فیصل آباد (نمائندہ خصوصی)خوشخبری ڈرائیونگ لائسنس سسٹم کو فائل لیس کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے مقصود احمد لون سی ٹی او فیصل آباد نے فیصل آباد کے تمام لرنر اور ڈرائیونگ لائسنس سنٹرز میں فائل سسٹم کو ختم کر دیا ہے۔ شہری صرف اپنا اصل شناختی کارڈ لے کر کسی بھی ڈرائیونگ لائسنس سنٹر میں آئیں ان کی فوٹو کاپی بھی ڈرائیونگ لائسنس آفس کا عملہ ہی کرے گا۔ لرنر، ڈرائیونگ لائسنس فریش و رینیوئل اور تمام پروسیسنگ ڈیجیٹل ڈیٹا انٹری سسٹم کےتحت مکمل کی جائے گی۔ شہریوں کی سہولت کیلئے سکینر اور پرنٹر تمام سنٹرز پر مہیا کر دیئے گئے ہیں۔ سی ٹی او کا کہنا ہے کہ اس طرح ٹاؤٹ مافیا کا خاتمہ ھو گا اور شہری مکمل طور پر ٹرانسپیرنٹ سسٹم کے ذریعے انڈر کیمرہ ٹیسٹ دے کر ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتے ہیں۔