فیصل آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نگران حکومت کے ویژن کے مطابق ضلع فیصل آباد میں ای رجسٹریشن سسٹم کا آغاز ہوگیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبداللہ محمود نے ڈیڈ درخواست گزار کے حوالے کرکے ای رجسٹریشن سسٹم کا آغاز کیا۔انہوں نے کہا کہ اس سسٹم کے نفاذ سے سہولت میں جدت رجسٹری میں آسانی ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ ای رجسٹریشن سسٹم سے شہری خود اپلائی کرکے رجسٹری موقع پر حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جدت کے ساتھ شفافیت کو یقینی بنانا مشن ہے۔