فیصل آباد(حمزہ اکرم)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت کے مطابق پورے پاکستان کی طرح ضلع فیصل آباد میں بھی قومی دن برائے ووٹران جوش و جذبہ سے منایاگیا۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرکے آفس میں منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر I باسل اکرم،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر IIعرفان کوثر سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان کے علاوہ زونل ہیڈ نادراسرفرازاحمد، این جی اوز، سوسائٹی برائے خصوصی افراد،اقلیتی نمائندوں، محکمہ تعلیم اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔مہمان خصوصی اور شرکاء نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اس قدم کو بہت سراہا۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر I نے نیشنل قومی ووٹر ڈے کو منانے کے مقاصد سے شرکاء کو آگاہ کیااور بتایا کہ نیشنل ووٹر ڈے اس لئے مناتے ہیں کہ اس روز 1970ء میں پاکستان میں پہلی بار ایک فرد ایک ووٹ کی بنیادپر پہلے جنرل الیکشن ہوئے تھے جس کی مناسبت سے ہر سال دسمبر میں نیشنل ووٹر ڈے منایاجاتا ہے جس میں ہر طبقہ فکر کے افراد کو ووٹ اندراج اور حق رائے دہی کے درست استعمال سے متعلق آگاہی فراہم کی جاتی ہے تاکہ جمہوریت اور جمہوری عمل کو مضبوط کیا جاسکے۔ووٹ ڈالنادراصل ایک قومی فریضہ ہے اس کے علاوہ انہوں نے تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں اور سول سوسائٹی آرگنائزیشنزپرزوردیاکہ گھرگھرووٹرزکی تصدیق کا عمل جاری ہے جس کو احسن طریقہ سے مکمل کرنے کیلئے لوگوں کی خصوصی توجہ اور بھرپورتعاون کی ضرورت ہے۔مہمان خصوصی علی احمد سیان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ووٹ کی اہمیت کوا جاگرکیا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر II نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ایک قومی امانت ہے اس کیلئے تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں اور سول سوسائٹی آرگنائزیشنز کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ساتھ باہمی ربط کی ضرورت ہے نیز اس بات پر زور دیا کہ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرکے جمہوری عمل کو مضبوط کریں۔اپنے ووٹ کی ا ہمیت کو سمجھتے ہوئے اپنے ووٹ کا اندراج کرائیں اور انتخاب والے دن اپنے حق رائے دہی کا صحیح استعمال کریں اور انتخابی عمل کا حصہ بنیں تاکہ ووٹ کی شرح میں اضافہ ہوسکے۔انہوں نے تجویز کیاکہ دہی علاقوں میں ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے سرگرمیوں کا انعقاد کریں تاکہ لوگ اپنے ووٹ کی اہمیت سے آگاہ ہوں۔تقریب کے اختتام پر عرفان کوثر نے شرکاء کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا۔