فیصل آباد (عثمان صادق) فیصل آباد کے علاقے ملت ٹاؤن میں گزشتہ روز خواتین کی چوری بعد برہنہ کرنے فوٹیج سامنے آئی تھی، جس پر پولیس نے کروائی کرتے ہوئے 5 دکانداروں کو گرفتار کیا تھا، اب اس کہانی کا دوسرا رخ بھی سامنے آگیا ہے نئی آنے والی فوٹیج میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین نے چوری کرنے کے بعد اپنے کپڑے خود پھاڑے اور مکمل برہنہ ہوگئیں، دکانداروں نے کسی خاتون کے کپڑے نہیں پھاڑے اور نہ ہی کسی کو برہنہ کیا۔ یہ تمام خواتین پیشہ ور مجرم ہیں اس سے پہلے بھی یہ 3 جگہ پر بلکل اسی انداز سے چوری کرچکی ہیں، کچھ عرصہ پہلے بلال گنج کی ایک دکان میں بھی انہوں نے اسی طرح واردات کی تھی۔ گزشتہ روز سرگودھا روڈ میں بھیک مانگنے کے روپ میں چار خواتین دکان سے موبائل فون اور نقدی چرانے کے بعد فرار ہو رہی تھیں کے دکان دار نے ان کا پیچھا کرنے کے بعد ان کو دوسرے بازار میں پکڑ لیا۔ ان سے چوری موبائل اور نقدی برآمد ہوئی، 15 پر کال کی گی جس پر پولیس نے ان کو روکے رکھنے کا کہا گیا۔ جس پر بازار کی چند خواتین نے ان کو روکنے اور پکڑے رکھنے کی کوششں کی جس پر انہوں نے ہجوم اکھٹا ہوتا دیکھ کر بازار میں شور اور بین ڈالنا شروع کر دیے اور راستہ لینے کے لیے لوگوں کو دکھے دینے شروع کئے۔ مقامی دکان داروں نے مزاحمت کی جس پر وہ ڈرامہ کرنے لگی۔ دکان داروں نے ان کو پولیس کے انتظار تک دکان میں بند رکھنے کا فیصلہ کیا اور ان کو دکان میں زبردستی لے گئے۔ جہاں پر جاکر انہوں نے اپنے کپڑے خود پھاڑنے اور اتارنے شروع کر دیے اور مکمل برہنہ ہوگئیں۔ عورتوں کو برہنہ دیکھ کر دکاندار دکان چھوڑ کر پیچھے ہٹ گئے جس پر چند دکانداروں نے مزاحمت کرکے دوبارہ ان کو دکان میں بھیجنے کی کوششں کی وہاں پر موجود چند افراد کے واقعے کے چھوٹے چھوٹے کلپ بنے اور وائرل ہونے کی وجہ سے واقع کو غلط رنگ دینے کی کوششں کی گی۔ پولیس سی سی ٹی وی کیمروں اور دوسرے عینی شاہدین کے بیانات سے اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ یہ ریکارڈ یافتہ گروہ ہے جو پہلے بھی شہر میں ایسی وارداتوں میں ملوث ہے پکڑے جانے پر دکانداروں پر ہراسگی کے الزامات لگا کر اپنی جان چھڑانے میں کامیاب ہو جاتی تھیں.