فیصل آباد(حمزہ اکرم)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام کی ہدایت پر ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے ناجائز قابضین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شیخوپورہ روڈ پر نشاط آباد پل میں 18دکانوں اور چار گوداموں کی غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ آفیسر امتیاز علی گورایہ کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے نشاط آباد پل کی دکانوں اور گوداموں پر ناجائز قابضین کے خلاف بھرپور آپریشن کیا اور بھاری مشینری کے ذریعے ناجائز تعمیرات کو مسمار کردیا۔ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے خبردار کیاگیاہے کہ قانون شکن عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیاجائیگالہٰذا سرکاری املاک پر ناجائز قبضہ و تجاوزات کرنے سے گریز کیاجائے۔