• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعہ, مئی 16, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

ایف ڈی اے کے نیلام عام کے لیے انتظامات مکمل

عثمان صادق by عثمان صادق
24 مئی, 2023
in عوامی مسائل
0
ایف ڈی اے سٹی میں رہائشی و کمرشل پلاٹس کی نیلامی 18 مئی کو ہو گی
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایف ڈی اے کے زیر اہتمام نیلام عام کے ذریعے 148دکانوں اور آٹھ یوٹیلٹی سروسز پلاٹس کی فروخت اور ملکیتی پلازہ کی اٹھارہ دکانات و تین ہالز کو کرایہ پر دینے کیلئے نیلامی کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔یہ نیلامی 25مئی 2023کو ایف ڈی اے کمپلیکس نزد سول ہسپتال میں صبح گیارہ بجے منعقد ہورہی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے ایک اجلاس کے دوران ان جائیدادوں کے نیلام عام کے انتظامات کاجائزہ لیا۔ ایڈ یشنل ڈائریکٹر جنرل عابد حسین بھٹی، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ iسہیل مقصود پنوں اور نیلام کمیٹی کے دیگر افسران اجلاس میں موجود تھے۔اس موقع پر بتایاگیاکہ نیلام عام میں احمد نگر کی 99 محلہ شاپس اورکمرشل سنٹر کی 49 دکانات جبکہ مختلف پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں میں تعلیم وصحت کی سہولیات کیلئے مختص آٹھ پلاٹس فروخت کیلئے پیش کی جائیں گے جبکہ گلستان کالونی ملت روڈ پر واقع گلستان پلازہ کے اپر گراؤنڈ فلور پر واقع دکان نمبر1تا16 اور دکان نمبر 74،8 جبکہ اپر گراؤنڈ، فرسٹ اور سکینڈ فلور کے ہالز کرایہ پر دینے کیلئے بولی میں رکھے جائینگے۔ ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت کی کہ بولی کے تمام عمل کو مکمل منظم اور شفاف رکھاجائے اس سلسلے میں بولی دھندگان کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ نیلام کمیٹی کی موجودگی کویقینی بنایاجائے اور بولی سے قبل تمام تر شرائط و تفصیلات سے متعلق خواہش مند بولی دھندگان کو آگاہ کردیاجائے۔انہوں نے کہاکہ ان منتخب جائیدادوں کی فروخت کی بدولت ایف ڈی اے کی مالی پوزیشن مستحکم اور شہری تعمیروترقی کے منصوبوں کیلئے وسائل دستیاب ہوں گے۔اجلاس کے دوران ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ سہیل مقصود پنوں نے نیلام عام کے طریقہ کار اور شرائط کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے بتایاکہ ہربولی دھندہ کو نیلامی سے قبل زرضمانت بینک ڈرافٹ / پے آرڈر کی صورت میں جمع کراناہوگا جبکہ موقع پر نقد رقم وصول کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ دیگر شرائط کے مطابق خریدے گئے پلاٹ/ دکان کو طے شدہ امور کے علاوہ کسی دیگر مقاصد کے لئے استعمال نہیں کیاجاسکے گا۔

Tags: FDAFSDTV41FTv
Previous Post

عمران خان کی رہائی پر خوشی منانے والے پولیس اہلکار کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا

Next Post

کمشنر فیصل آباد کا لائلپور میوزیم کا دورہ

عثمان صادق

عثمان صادق

Next Post
کمشنر فیصل آباد کا لائلپور میوزیم کا دورہ

کمشنر فیصل آباد کا لائلپور میوزیم کا دورہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی