• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
بدھ, مئی 14, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

فیصل آباد میں ایک اور میگا پراجیکٹ کی منظوری

عثمان صادق by عثمان صادق
12 جولائی, 2023
in عوامی مسائل
0
فیصل آباد میں ایک اور میگا پراجیکٹ کی منظوری
99
SHARES
99
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی میٹنگ میں ایک ارب 28کروڑ روپے کی لاگت سے فیصل آباد عبد اللہ پورفلائی اوور پر جھمرہ روڈ سے لنک فلائی اوور (ایگزٹ ریمپ)کے میگا پراجیکٹ کی منظوری دے دی ہے جوکہ اربن ڈویلپمنٹ کے شعبہ میں بے حد اہمیت و افادیت کا ترقیاتی منصوبہ ہے جس کی بدولت اس ایریا کی ٹریفک کے بہاؤ میں خاطر خواہ آسانی میسرآئیگی۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے ایک میٹنگ کے دوران بتائی جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عابدحسین بھٹی، چیف انجینئر مہرایوب گجر، ڈائریکٹر محمد شہاب اسلم ودیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے عبداللہ پور فلائی اوور ایگزٹ ریمپ کے اہم ترقیاتی منصبوبے میں ایف ڈی اے کی جامع پلاننگ کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس پراجیکٹ کی منظوری میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے خصوصی دلچسپی لیکر فیصل آباد کے شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کیاہے جس پر بہت جلد عملدرآمد شروع ہوجائیگا۔ اس موقع پر بنایا گیا کہ یہ فلائی اوور ایگزٹ ریمپ 0.75 کلومیٹر لمبائی اور ڈبل لین 32فٹ چوڑائی پرمشتمل ہوگا۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہاکہ اس منصوبے کے آغاز سے مدت تعمیر ایک سال مقرر کی گئی ہے تاہم اگرفنڈز دستیاب ہونے کی صورت میں ایف ڈی اے کی طرف سے اس فلائی اوور ایگزٹ ریمپ کی تعمیر آٹھ/ نو ماہ کے اندر مکمل کرنے کی کوشش کی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ اس منصوبے پر تیزی سے عملدرآمد کیلئے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سمیت دیگر متعلقہ محکموں سے مسلسل رابطہ رکھاجائیگا تاکہ منصوبے کے آغاز سے قبل تمام تر انتظامی و فنی تقاضوں اور محکمانہ ضوابط کو پورا کرنے میں تاخیر نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ شہری ترقی کیلئے ایف ڈی اے پرعزم ہے اس ضمن میں دیگر کئی ترقیاتی منصوبے بھی تجویز کئے جارہے ہیں تاکہ فیصل آباد کے شہریوں کو دور جدید کی ترقیاتی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Tags: faisalabadtv41FDAFTvTRAFFIC
Previous Post

محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے امن کمیٹی کا اہم اجلاس 

Next Post

فیصل آباد انتظامیہ کا عوامی شکایات پر مکوآنہ چوک میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

عثمان صادق

عثمان صادق

Next Post
فیصل آباد انتظامیہ کا عوامی شکایات پر مکوآنہ چوک میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

فیصل آباد انتظامیہ کا عوامی شکایات پر مکوآنہ چوک میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی