• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home Home

ڈی جی ایف ڈی اے کا واسا ہیڈ کوارٹر کا دورہ اجلاس کی صدارت کی

حمزہ اکرم by حمزہ اکرم
16 اگست, 2022
in Home
0
ڈی جی ایف ڈی اے کا واسا ہیڈ کوارٹر کا دورہ اجلاس کی صدارت کی
10
SHARES
10
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(حمزہ اکرم) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام نے واسا ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور واسا افسران کے اجلاس کی صدارت کی، اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر واسا ابوبکر عمران نے واسا کی جانب سے شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی سہولیات، فارن فنڈڈ پراجیکٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام نے کہا کہ عوام کے مسائل کو مزید کم کرنا اور فراہمی و نکاسی سمیت دیگر سروسز کے معیار میں مزید بہتری لانا ترجیحات ہیں جس کے لئے موثر حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جارہے ہیں۔واسا صارفین کے لئے سروسز ڈلیوری میں بہتری سب سے بڑی خدمت ہے جس پر خصوصی توجہ مرکوز رکھنی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریونیو ریکوری ٹیموں کو متحرک کیا جائے تاکہ واسا سروسز استعمال کرنے والے زیادہ سے زیادہ صارفین کو سسٹم میں شامل کیا جائے جس سے ریونیو ریکوری میں اضافہ ہو گا اور صارفین کو فراہم کی جانے والی سروسز کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی وہ واسا سے متعلقہ اپنے واجبات بروقت ادا کریں تاکہ انہیں بروقت معیاری سروسز کی فراہمی ممکن ہو سکے۔ ڈی جی ایف ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام نے کہا کہ واسا افسران دستیاب وسائل کو دانشمندی سے استعمال کرتے ہوئے واسا سروسز کے حوالے سے جامع اقدامات کریں جنہیں نتیجہ خیز بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، پینے کے صاف پانی کی بلاتعطل فراہمی اولین فریضہ ہے اور واٹر سپلائی لائنز کی سپیشل چیکنگ کو لازمی قرار دیا جائے تاکہ کسی بھی مسئلہ کی صورت میں بروقت اسے حل کیا جا سکے۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ واسا کے منرل واٹر کے بوٹلنگ پلانٹ کو جوائنٹ وینچر کے ذریعے توسیع دی جائے جس کو منظوری کے لئے پی پی پی بورڈ کو بھجوایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے اعلی افسران بہت مثبت سوچ رکھتے ہیں اور عوامی مسائل کے حل کے لئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں جس سے متعلقہ اداروں کو ہر ممکن ریلیف حاصل ہو رہا ہے۔ مینجنگ ڈائریکٹر واسا ابوبکر عمران نے کہا کہ واسا شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی معیاری سروسز کے لئے کوشاں ہے جس کے لئے عملی اقدامات کرتے ہوئے ڈسپوزل اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے جبکہ ریونیو ریکوری میں اضافہ کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاہم صارفین کو ریلیف دینے کے لئے ان کے ذمہ واجب الادا بلز کی اقساط بھی کی جارہی ہیں جس سے صارفین کا محکمہ پر اعتماد بحال جبکہ ریونیو ریکوری میں اضافہ ممکن ہے۔ اجلاس میں ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر عدنان نثار، ڈائریکٹر آئی اینڈ سی عمر افتخار، ڈائریکٹر ایڈمن شعیب رشید، ڈائریکٹر فنانس شہریار حسن، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی مخدوم بابر، ڈائریکٹر واٹر ثاقب رضا، ڈائریکٹر واٹر ریسورسز روحان جاوید، ڈائریکٹرز آپریشنز اعجاز لطیف، حماد افضل، محمد عثمان و دیگر بھی موجود تھے۔

Previous Post

لطیف نذر نے ماڈل چلڈرن ہوم کمپلیکس میں بچوں کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹا

Next Post

34 ویں مڈ کئیریئر مینجمنٹ کورس کے افسران کا دورہ فیصل آباد

حمزہ اکرم

حمزہ اکرم

Next Post
34 ویں مڈ کئیریئر مینجمنٹ کورس کے افسران کا دورہ فیصل آباد

34 ویں مڈ کئیریئر مینجمنٹ کورس کے افسران کا دورہ فیصل آباد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی