فیصل آباد( حمزہ اکرم)ایڈیشنل چیف انجنئیر ٹیکنیکل سروسز راؤ محمد سعید اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائرڈ ہو گئے ان کے اعزاز میں فیسکو ہیڈکوارٹرز میں ایک پروقارالوداعی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیر بشیراحمدتھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے ریٹائرڈ ہونے والے ایڈیشنل چیف انجنئیر ٹیکنیکل سروسز راؤ محمد سعید کی فیسکو میں خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اوران کی شخصیت اور کام کے حوالے سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کام میں انتہائی مہارت رکھتے تھے اوربھرپور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے حامل ہونے کی وجہ سے فیسکو کا قیمتی اثاثہ تھے۔انھوں نے کہا کہ مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد باعزت طریقے سے ریٹائرمنٹ خدا کی طرف سے ایک تحفے سے کم نہیں ہے۔ چیف ایگزیکٹو نے ریٹائرڈ ہونے والے ایڈیشنل چیف انجنئیر ٹیکنیکل سروسز راؤ محمد سعید کی پیشہ وارانہ زندگی کی تعریف کی اور کہا کہ دوران ملازمت انھیں جو بھی ڈیوٹی تفویض کی گئی انھوں نے احسن طریقے سے انجام دیا اور مطلوبہ ٹارگٹس کو بخوبی حاصل کیا۔چیف ایگزیکٹو نے مزید کہا کہ یڈیشنل چیف انجنئیر ٹیکنیکل سروسز راؤ محمد سعید نے اپنی تمام مدت ملازمت انتہائی ایمانداری،محنت و لگن اور بغیر کسی دباؤ کے درست اور بروقت فیصلے کرکے گزاری۔ اس موقع پرجی ایم آپریشن چوہدری محمد سلیم،چیف انجنئیر پلاننگ عطرت حسین،چیف انجینئر (ڈویلپمنٹ) رانا ایوب،چیف انجینئر (آپریشن)غلام فاروق، چیف کمرشل آفیسرمحمد نواز،چیف فنانشل آفیسر محمد نذیر،ڈائریکٹر جنرل (ایچ آر اینڈ ایڈمن) نصرحیات میکن اور دیگر افسران نے فیسکو سے ریٹارڈ ہونے والے ایڈیشنل چیف انجنئیر ٹیکنیکل سروسز راؤ محمد سعید کو باعزت طریقے سے مدت ملازمت پوری ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ افسر ہو یا ماتحت باعزت ریٹائرمنٹ سب کیلئے ایک اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوران سروس ایڈیشنل چیف انجنئیر ٹیکنیکل سروسز راؤ محمد سعید نے خوش اخلاقی اور خوش خلقی کا دامن کبھی ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔انھو ں نے ہمیشہ ملازمین اور صارفین کے ساتھ انتہائی نرم رویہ اپنائے رکھا اور ماحول کو ہمیشہ خوشگوار رکھتے ہوئے کام کو بہترین طریقے سے انجام دیا۔تمام افسران نے ان کی آئندہ زندگی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کے دلوں اور محکمہ کے دروازے ہمیشہ ان کیلئے کھلے ہیں۔ ریٹائرڈ ہونیوالے ایڈیشنل چیف انجنئیر ٹیکنیکل سروسز راؤ محمد سعید نے اپنے اعزاز میں منعقدکی گئی تقریب پر تمام آفیسرز کا شکریہ ادا کیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ گذشتہ تمام عرصہ میں انہیں سب کاتعاون حاصل رہا اور تمام کامیابیاں ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں۔اپنی تمام سروس کے دوران ہمیشہ ملازمین اور صارفین کی بھلائی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے۔تقریب کے اختتام پر چیف ایگزیکٹو فیسکوانجنئیر بشیراحمد اور دیگر افسران نے نے فیسکو سے ریٹائرڈ ہونے والے ایڈیشنل چیف انجنئیر ٹیکنیکل سروسز راؤ محمد سعید کو فیسکو کی طرف سے یادگاری شیلڈ،تحائف اور واجبات کا چیک دیا۔