فیصل آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) فیسکو انتظامیہ کی طرف سے ماہ اپریل میں 85.304ملین سے زائد کی لاگت سے74دیہات میں بجلی کی فراہمی عمل میں لائی گئی جبکہ 44.177ملین کی لاگت سے46ایل ٹی پرپوزلز مکمل کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق فیسکو کنسٹرکشن ڈائریکٹوریٹ نے ماہ اپریل میں فیصل آباد،جھنگ،سرگودھا اورمیانوالی ڈویژن کے آٹھ اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، میانوالی، سرگودھا، بھکر اور خوشاب میں 74نئے دیہات روشن کرنے کے علاوہ46ایل ٹی پروپوزلز تکمیل کرلی ہے جن پر129.481ملین روپے لاگت آئی ہے۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیر بشیراحمد کی ہدایت پر پی ڈی کنسٹرکشن وقاص بیگ کی زیر نگرانی28.119ملین روپے کی لاگت سے فیصل آباد میں 22 نئے دیہات،36.110ملین کی لاگت سے جھنگ میں 20 نئے دیہات،14.405ملین کی لاگت سے سرگودھا میں 9نئے دیہات جبکہ6.670ملین کی لاگت سے میانوالی میں 23نئے دیہات روشن کئے گئے۔ اسی طرح فیصل آباد میں 15.739 ملین کی لاگت سے19ایل ٹی پروپوزلز،جھنگ میں 16.360ملین کی لاگت سے15ایل ٹی پروپوزلز، سرگودھا میں 11.330ملین کی لاگت سے11ایل ٹی پروپوزلزجبکہ میانوالی میں 0.748ملین کی لاگت سے 1ایل ٹی پروپوزل مکمل کرلی گئی۔چیف ایگزیکٹوفیسکو انجنئیربشیراحمد نے شعبہ کنسٹرکشن کی کارکردگی کوسراہا ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ مزید جاری سکیموں کو بھی اسی جذبہ سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں تاکہ ریجن بھر کے صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے گا۔