فیصل آباد( نمائندہ ایف ٹی وی) حکومت پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایات پرفیسکوکابجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر فیسکو کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جارہی ہیں۔فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز کی ٹیموں نے مزید 92 بجلی چوروں کو پکڑ لیا جو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کررہے تھے۔ان بجلی چوروں کوایک لاکھ 99 ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس پر مشتمل 92لاکھ 61ہزار سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔تمام بجلی چوروں کے کنکشنزمنقطع کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواستیں دائر کردی گئی ہیں۔ضلع فیصل آباد میں اب تک 560بجلی چوروں کو14لاکھ89ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور6کروڑ95لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا۔ ضلع جھنگ میں اب تک 144بجلی چوروں کو5لاکھ63ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور 2 کروڑ21لاکھ روپے سے زائدکا جرمانہ عائدکیاگیا۔ ضلع بھکر میں اب تک162بجلی چوروں کو4لاکھ سے22ہزارڈی ٹیکشن یونٹس اور2 کروڑ12لاکھ روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔ ضلع چنیوٹ میں 171بجلی چوروں کو 5لاکھ15ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اورایک کروڑ80لاکھ جرمانہ عائدکیاگیا۔ ضلع خوشاب میں 46بجلی چوروں کو ایک لاکھ34ہزارڈی ٹیکشن یونٹس اور69لاکھ 89ہزارسے زائد جرمانہ عائدکیاگیا۔ ضلع میانوالی میں 143بجلی چوروں کو تقریباً3لاکھ ڈی ٹیکشن یونٹس اورایک کروڑ37 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا۔ ضلع سرگودھا میں 177بجلی چوروں کو4لاکھ32ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور2 کروڑ11لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا۔ ضلع ٹوبہ میں 110بجلی چوروں کو3لاکھ39ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اورایک کروڑ38 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا۔ بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں 17روز کے دوران فیسکو ریجن سے مجموعی طور پر1526 بجلی چورپکڑے گئے ہیں جن کو42لاکھ48ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس پر مشتمل 18کروڑ88لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔جبکہ اب تک182بجلی چوروں کو گرفتارکیاگیا ہے اور5کروڑ29لاکھ سے زائد کی ریکوری کرلی گئی ہے۔ فیسکو ریجن میں مجموعی طورپر1402بجلی چوروں کے خلاف مختلف پولیس سٹیشنوں میں مقدمات کا اندراج بھی ہوچکا ہے۔