فیصل آباد (نمائندہ ایف ٹی وی)فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے کنسٹرکشن ڈائریکٹوریٹ نے 213.406 ملین روپے کی لاگت سے فیصل آباد، جھنگ،سرگودھااور میانوالی میں 10فیڈروں کو مکمل کر لیا۔چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیر بشیراحمد کی ہدایت پر پی ڈی کنسٹرکشن میاں محمد انور کی زیر نگرانی کنسٹرکشن ڈائریکٹوریٹ نے فیصل آبادمیں تین اور سرگودھا میں دو، جھنگ میں تین اورمیانوالی میں دوفیڈروں کو مکمل کیا۔ تفصیلات کے مطابق فرسٹ فیسکومیں 57.254ملین کی لاگت سے برنالہ، 5.401ملین سے سمانہ مریدوالا اور 12.321ملین سے نیو ڈرائی پورٹ فیڈر جھنگ سرکل میں 16.104ملین سے کڑیانہ، 3.217ملین سے نصیر آباد اور 5.226ملین سے سمندوآنہ رنگپور فیڈر، سرگودھا سرکل میں 10.859ملین سے عید گاہ اور 26.485ملین سے جبی فیڈر جبکہ میانوالی سرکل میں 60.846ملین سے جنڈانوالہ اور15.696ملین کی لاگت سے سنوانس فیڈر کی تکمیل کی گئی۔ مذکورہ فیڈروں کی تکمیل سے فیسکو کونہ صرف 19.273کلو واٹ کی بچت ہو گئی بلکہ وولٹیج کی کمی بیشی سے چھٹکارا حاصل ہوگا اور بجلی بلا تعطل فراہمی میں مدد ملے گی جبکہ نئے کنکشنز کا اجراء بھی زیادہ تیزی کے ساتھ ہوسکے گا.