فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی)چیف ایگزیکٹو فیسکوانجینئر بشیر احمد کی ہدایت پر سول ورکس ڈائریکٹوریٹ فیسکو ملازمین اورصارفین کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ پرائیویٹ عمارتوں کے بھاری بھر کم کرایوں کی مد میں خرچ ہونے والے بھاری اخراجات سے بچت کیلئے فیسکو میں نئے دفاتر تعمیر کئے جارہے ہیں تاکہ کرایوں کی مد میں ہونے والے اخراجات میں بچت ہو یہ باتیں جنرل مینجر آپریشن عطرت حسین نے چیف انجنئیر پلاننگ اینڈ ڈیزائن کے دفترکے توسیع بلاک کے سنگ بنیاد رکھنے کے تقریب کے دوران کہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ فیسکو آپریشن اور دیگر دفاتر کی تعمیر پر خطیر رقم خرچ کر رہی ہے تاکہ صارفین کو ان کے گھروں کے قریب دفاتر کی سہولیات میسر ہو سکیں اوران کی شکایات کا بروقت ازالہ ممکن ہو۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ایکسئین سول ورکس شکیل حیدر لک نے بتایا کہ دفترکے توسیعی بلاک کی تعمیر پر تقریبا 4.3ملین روپے لاگت آئے گی جبکہ اس کی مدت تکمیل 120دن ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ توسیعی بلاک میں ایک چیف انجنئیرکا کمرہ، ایک میٹنگ روم، سٹینو روم اور پارکنگ شیڈ بنایا جائے گا۔