• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعرات, مئی 22, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

افرادی قوت اداروں کے استحکام اور ان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ انجنئیر بشیر احمد

admin by admin
2 نومبر, 2021
in عوامی مسائل
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(عثمان صادق) چیف ایگزیکٹو فیسکوانجنئیر بشیراحمد نے کہا ہے کہ افرادی قوت اداروں کے استحکام اور ان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ اچھی افرادی قوت اور ٹیم اچھے اداروں کا اثاثہ ہوتی ہے۔ وہ فیسکو سے ریٹائرڈ ہونے والے چیف انجنئیرٹیکنیکل خادم حسین لاڑا کے اعزاز میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد باعزت طریقے سے ریٹائرمنٹ خدا کی طرف سے ایک تحفے سے کم نہیں ہے۔ شعبہ ٹیکنیکل فیسکو کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر نئے گرڈسٹیشنوں اور لائنوں کی تعمیرکاکریڈٹ شعبہ ٹیکنیکل کو ہی جاتا ہے۔چیف انجنئیر ٹیکنیکل خادم حسین لاڑا نے شعبہ ٹیکنیکل میں ایک خصوصی خدمات سرانجام دیں اور کام کو عبادت سمجھ کر کیا۔ ملازمین اور صارفین دونوں سے ان کا برتاؤ مثالی رہا ہے۔ا ن کی خدمات ایک طویل عرصہ تک یاد رکھی جائیں گی اور ان کے لئے کمپنی کے اور افسروں کے دلوں کے دروازے ہر وقت کھلے رہیں گے۔ قبل ازیں ریٹائرڈ ہونے والے چیف انجنئیرٹیکنیکل خادم حسین لاڑا کی شخصیت اور ان کے کام کے حوالے سے روشنی ڈالتے ہوئے جنرل مینجر آپریشن عطرت حسین،چیف کمرشل آفیسرمحمد نواز کلہ،چیف انجنئیر ڈویلپمنٹ رانا ایوب،چیف انجنئیر آپریشن غلام فاروق، چیف فنانشل آفیسر نذیراحمد، ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن نصرحیات میکن، ڈی جی (ایم آئی ایس) محمود الحسن قمر،ایڈیشنل ڈی جی ایم ایم شاہد محمود،ڈائریکٹر کمرشل خالد محمود،ڈائریکٹر پی آر طاہر شیخ، ایس ای فرسٹ سرکل محمد سعید، ایس ای جھنگ سرکل نذر محمد ڈب، سٹاف آفیسر عابد رشید،ڈپٹی ڈائریکٹر اے اینڈ ایس محموداحمداور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ محمد کاشف نے کہا کہ خادم حسین لاڑاکی خوش اخلاقی اور خوش خلقی لائق تحسین ہے۔انھو ں نے اپنی روایتی خوش اسلوبی اور زندہ دلی کی بدولت ماحول کو ہمیشہ خوشگوار رکھا اور کام کو بہترین طریقے سے انجام دیا۔ ان کے ماتحتوں نے ان سے ہمیشہ سیکھا ہے۔ ان کی ریٹائرمنٹ سے پیدا ہونے والا خلا ایک عرصہ تک پر نہیں ہو سکے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ ہونیوالے چیف انجنئیرٹیکنیکل خادم حسین لاڑا نے کمپنی کے تمام انجنئیرز، انتظامی افسران اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا کہ گذشتہ تمام عرصہ میں انہیں سب کاتعاون حاصل رہا ان کی کامیابیاں ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برا ہونے کی بھرپور کوششیں کیں۔انھوں نے کہا کہ اداروں کے استحکام میں ہی ملک اور ملازمین کی بقاء پنہاں ہے لہذاہمیں اداروں کے استحکام کیلئے ہر ممکن اجتماعی کاوشیں جاری رکھنی چاہیں۔ تقریب میں فیسکو افسران کی کثیر تعدا د نے شرکت کی۔

Tags: FESCOFSDTV41
Previous Post

فیصل آباد ایگلریکلچر یونیورسٹی میں ای روزگار پروگرام کے نئے مرحلے میں داخلوں کاآغاز ہوگیا

Next Post

فیصل آباد کو سی پیک کے تحت تعمیر ہونے والے ریلوے کے ایم ایل ون سیکشن سے منسلک کیا جائے۔ عمران محمود

admin

admin

Next Post
فیصل آباد کو سی پیک کے تحت تعمیر ہونے والے ریلوے کے ایم ایل ون سیکشن سے منسلک کیا جائے۔ عمران محمود

فیصل آباد کو سی پیک کے تحت تعمیر ہونے والے ریلوے کے ایم ایل ون سیکشن سے منسلک کیا جائے۔ عمران محمود

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی