فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی) اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریجنل ٹریننگ سنٹر فیسکو شاہد محمود نے کہا ہے کہ ٹریننگ انسان کے اندر موجود صلاحیتوں کو ابھارنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ملازمین کو چاہئے کہ وہ ٹریننگ سے حاصل کردہ تجربات اور مہارت کو اپنی عملی زندگی اور پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں استعمال کر کے محکمہ اور صارفین کو فائدہ پہنچائیں۔ وہ ریجنل ٹریننگ سنٹرفیصل آباد میں فٹرفرسٹ سے اسسٹنٹ فورمین اورفٹر سیکنڈ سے فٹر فرسٹ (جی ایس او)کی پروموشن ٹریننگ کلاس کی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ملازمین اپنے تجربات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات بہم پہنچائیں انہی اقدامات سے محکمہ ترقی کی منازل طے کرے گااورصارفین بھی مطمئن ہوں گے۔ انھوں نے مزیدکہا کہ ہمارا دین کامل ہمیں رزق حلال کے حصول کا درس دیتا ہے۔اگر ہم ان دینی احکامات پر عمل پیرا ہوں تو نہ صرف دنیا میں اس کا پھل ملے گابلکہ آخرت میں بھی اس کا اجر حاصل ہو گا۔انہوں نے کورس کے شرکاء کواپنی اپنی فیلڈ میں مزید محنت اور خلوص نیت سے کام کرنے کی ہدایت بھی کی۔اس موقع پرکورس انسٹرکٹرمیاں عبدالجبار،انسٹرکٹرعبدالوحید اورعزیزاللہ خان بھی موجود تھے۔پروموشن ٹریننگ میں کل22امیدواروں نے شرکت کی جن میں عامرحیات،ایوب احمد یعقوب،مجاہد اقبال،اظہرحسین،محمد ریاض،محمد نعیم سلیم،رانازاہدرشید،محمد غفور،محمد عظیم بٹ،محمد فیاض احمد،علی رضا،محمد اشفاق طاہر،محمد ساجد،محمد آصف،رضوان علی،دلشادعامر،ضمیرعباس،محمد عدنان،محمد وسیم،عبدالمنان،اشتیاق احمد اور محمد معاذشامل تھے۔تقریب کے آخر میں ٹریننگ کامیابی سے مکمل کرنے والے ملازمین میں سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔