فیصل آباد(حمزہ اکرم)ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ(ر)سہیل اشرف نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے میٹنگ کی اور انہیں کہا کہ روزانہ مختص کیاگیاگندم کا کوٹہ گرائینڈ کرکے آٹے کے 10کلو گرام وزنی 85ہزار گرین بیگز مارکیٹ میں سیل پوائنٹس پر پہنچائے جائیں۔انہوں نے فلور ملز کے عہدیداران سے کہا کہ وہ تعاون جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مانیٹرنگ جاری رہے گی۔اس موقع پر فلورملز کی طرف سے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے تاجروں سے میٹنگ کی اور انہیں مارکیٹوں،بازاروں میں دکانوں پر پرائس لسٹ نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کی ضرورت پر زوردیا اور کہا کہ اشیائے ضروریہ نرخناموں کے مطابق ہی فروخت کریں۔انہوں نے کہا کہ تاجرسابقہ شاندار روایات کوفروغ دیتے ہوئے قیمتوں میں فوری اضافہ نہ کریں اور صارفین کوریلیف فراہم کیاجائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دکان کے باہر کوڑاکرکٹ نہ پھینکیں اور دوسروں کو بھی ترغیب دیں۔انہوں نے کہا کہ تاجروں کودرپیش مسائل حل کریں گے۔اس موقع پر اسلم بھلی،حاجی محمد عابد،ایوب اسلم منج ودیگر نے بعض مسائل کی نشاندہی کی۔