فیصل آباد(حمزہ اکرم)سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی فاطمہ بتول نے صبح کے وقت سبزی منڈی سدھار کا دورہ کیااور مختلف شیڈز میں جاکر پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل کی مانیٹرنگ کی۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے عملے کو بولیوں کے عمل کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر عمل شفاف اور طے شدہ طریقہ کارکے مطابق ہونا چاہیے۔انہوں نے کورونا ایس اوپیز پر ذمہ داری سے عملدرآمد کرانے کی تاکید کی اور کہا کہ دکانداروں کے پاس ریٹ لسٹ کی موجودگی اور اس کے مطابق پھل وسبزیوں کی فروخت کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے منڈی میں صفائی کا اعلیٰ معیار قائم رکھنے کی بھی تاکید کی اور منڈی کا تفصیلی وزٹ کرکے صفائی کی صورتحال چیک اور اپنی نگرانی میں صاف ستھرا ماحول یقینی بنایا۔انہوں نیکہا کہ کسی جگہ کوڑا کے ڈھیر نظر نہیں آنے چاہیں تاکہ آڑھتیوں وخریداروں کو پریشانی نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے حوالے سے زیروٹالرنس ہے۔اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے پھلوں وسبزیوں کی مقدار اور بولیوں کے طریقہ کارسے آگاہ کیاگیا۔۔