• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعہ, مئی 23, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home تعلیم و کھیل

گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی میں فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ماہ صفائی سیمینار

admin by admin
10 فروری, 2022
in تعلیم و کھیل, عوامی مسائل
0
گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی میں فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا  ماہ صفائی سیمینار
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد (نمائندہ ایف ٹی وی) فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی مدینہ ٹاون کے اشتراک سے ”ماہ صفائی ” مہم کے سلسلہ میں آگاہی سیمینار کا انعقاد ہوا۔جی سی وومن یونیورسٹی میں منعقدہ آگاہی سیمینار کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بلال فیروزتھے۔سیمینار کے دیگر شرکاء میں رجسٹرار وومن یونیورسٹی آصف ملک،سینئر منیجر آپریشن اعجاز بندیشہ اور ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئر اسماء عزیز کے علاوہ فیکلٹی ممبرز اور طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بلال فیروز جوئیہ نے سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری طالبات صاف ستھرے ماحول کا شعور اجاگر کرنے اور شہریوں کو صفائی سے متعلق انکی ذمہ داریوں کو مائل کرنے کیلئے صفائی وآگاہی مہم کا حصہ بنیں۔صفائی کا شعور بیدار کرنے کیلئے صفائی کے موضوع پرتعلیمی اداروں میں آگاہی سیمینار کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے۔دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کو اخلاقی اور معاشرتی اقدار و زندگی گزارنے کے اصولوں سے روشناس کروانے میں اساتذہ کرام کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔حکومت پنجاب کی ہدایات پر شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کے ساتھ ساتھ عوامی آگاہی کے پروگرامز بھی مرتب کئے جا رہے ہیں تا کہ ویسٹ جنریشن میں کمی لائی جا سکے۔ آگاہی مہم میں اساتذہ کی شرکت سے کمیونیکیشن پروگرامز کی افادیت میں اضافہ ہو گا۔رجسٹرار جی سی وومن یونیورسٹی آصف ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ یونیورسٹی میں طالبات کو ہم تعلیم کے ساتھ ساتھ ایسی سرگرمیوں کی بھی تربیت اور مہمات کا حصہ بناتے ہیں جس سے نہ صرف انکی شخصیت ابھر کر سامنے آتی ہے بلکہ وہ معاشرے کی ترقی کا بھی حصہ بنتے ہیں۔سینئر منیجر آپریشن اعجاز بندیشہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس طرح ماحولیاتی انحطاط اور موسمیاتی تبدیلیاں لوگوں کی زندگیوں کیلئے سنگین خطرات کا باعث ہیں اسی طرح پاکستان میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بھی ایک چیلنج بن کر سامنے آیا ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے مقاصدکے تحت ہائی جین انڈیکیٹرزکے اہداف پورے کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ سیمینارکے شرکاء نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے کئے گئے حکومتی اقدامات کو ساتھ لے کر چلنے کے عزم کا اظہارکیا۔سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بلال فیروز جوئیہ نے ادارہ ہذا کی جانب سے آگاہی پروگرامز میں بھرپور تعاون پر تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا۔

Previous Post

نشہ کے ناسور سے نوجوان نسل کو بچانے کیلئے آگاہی سیمینار کا انعقاد

Next Post

بچوں کو تشدد سے بچاؤ کے حوالے سے اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ

admin

admin

Next Post
بچوں کو تشدد سے بچاؤ کے حوالے سے اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ

بچوں کو تشدد سے بچاؤ کے حوالے سے اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی