• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعہ, مئی 23, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home بلاگز

لائل پور کے توتے

admin by admin
6 جولائی, 2021
in بلاگز
0
لائل پور کے توتے
6
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

حفیظ اللہ سعید، فیصل آباد

میرا بچپن کوئی پچپن سال پرانا نہیں بلکہ یہی کوئی پچیس چھبیس سال پہلے یعنی 90 کی دہائی پہ مشتمل تھا. بے فکری اور لا ابالی پن کا دور دورہ تھا تب نہ انٹرنیٹ عام ہوا تھا نہ جان کے روگ موبائل سے ابھی واسطہ پڑا تھا۔ شام کے وقت میں ہم بہن بھائی اوپر والی چھت پہ چارپائی بچھا کے لیٹ جاتے اور ایک خیالی سرحد بنا کر چنیوٹ کی طرف سے آنے والے سینکڑوں طوطوں کو گنا کرتے. یہ مقابلہ کچھ اس طرح کا ہوتا تھا کہ سرحد کے ایک طرف سے گزرنے والے طوطے میرے شمار ہوتے تو سرحد کے دوسرے طرف سے گزرنے والے طوطے میرے مقابل کسی میرے بھائی یا بہن کے ہوتے۔ یہ شغل یا مقابلہ مغرب تک چلتا اور جیتنے والا اک عجب سرشاری و خوشی کے نشے میں چور ہوتا۔ (ہمارے دوست لفظ طوطا کے املا پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ "ڈاکٹر رؤف پاریکھ کہتے ہیں کہ یہ لفظ توتا ہے ۔ مزید کہتے ہیں کہ یہ لفظ مقامی ہے اور اسے پلیٹس نے اپنی لغت میں بھی توتا ہی لکھا ہے ۔ اور اس کی اصل سنسکرت بتائی ہے۔ ” اب ہم نے تو اپنی درسی کتب وغیرہ میں طوطا ہی پڑھا ہے بلکہ آج بھی اسے دیکھا تو طوطا ہی لکھا پایا ۔ اب یہ کیا معاملہ ہے یہ تو اہل علم ہی جانیں ہمیں تو ایسے لاینحل مسائل سے دور دور کا بھی واسطہ نہیں ہے ۔ ہم صرف یہ کرسکتے ہیں کہ اپنے بلاگ میں لفظ طوطا جتنی بار بھی اب آے تو اسے توتا لکھ کر اساتذہ کی بات مان لی جاے ۔)
جہاں بچپن گزرا وہی بچپن کے سنگی ساتھی یہ توتے بھی پتا نہیں کس دیس کے راہی بن گئے. آج جب ان پرکیف لمحات کا تصور زہن میں تازہ ہوتا ہے تو اک ہوک سی دل سے اٹھتی ہے کہ کہاں گئے وہ بچپن کے ساتھی؟ توتا بنیادی طور پر انسان دوست پرندہ شمار کیا جاتا ہے. یہی بات ہے کہ اکثر گھروں میں لوگ اسے پالتے ہیں. تو جناب بات ہو رہی تھی لائل پور کے توتوں کی تو ان توتوں کی جائے رہائش زرعی یونیورسٹی، جناح پارک اور اس کے گرد و نواح میں موجود وہ سینکڑوں درخت تھے جن کو ترقی و سڑکوں کی کشادگی کے نام پہ ہے رحمانہ طریقے سے کاٹ کر عمارتوں میں فرنیچر کے طور پہ سجا دیا گیا. جہاں یہ درخت ان توتے کی رہائش کے طور پہ استعمال ہوتے تھے وہیں گرمیوں میں فیصل آباد کے موسم کو ٹھنڈا و معتدل رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے تھے۔ مجھے آج بھی وہ دن یاد ہیں جب ٹھنڈی گھوئی روڈ, سرینا و ضلع کونسل روڈ یا ہمارے گھر کے ارد گرد والے راجے والا روڈ و فیض آباد روڈ پر سائیکل لے کر آوارہ گردی کرنے نکلتے تھے ۔ گرمیوں کی دوپہر میں تو ان درختوں کی وجہ سے خنکی محسوس ہوتی تھی ان رستوں میں جبکہ آج ان رستوں پہ گرمی کے موسم میں نکلنا لو لگوانے کے مترادف ہے۔ ہمیں جہاں نت نئے لوازمات کی ضرورت ہے اپنی زندگی کو آسان بنانے کے لیے وہی پر درختوں کی ان سے بھی زیادہ ضرورت ہے ۔اگر ان روٹھے ہوئے اپنے دوستوں کو منانا ہے اور اپنے گھروں و راستوں کو گرمی سے بچانا ہے تو ہمیں ایک مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا کہ گھر کے ہر فرد کا کم از کم ایک درخت ہونا چاہئیے ہماری گلی میں۔ ان درختوں کی وجہ سے جہاں موسم معتدل ہوگا وہیں ہمارے روٹھے ہوئے یار بیلی پرندے پھر سے ہمیں واپس مل جائیں گے اگر آج شجرکاری کے بارے میں من حیث القوم ہم نے سنجیدہ قدم نہ اٹھایا تو پرندے چڑیا گھروں میں تو موجود ہوں گے لیکن ہمارے ماحول کا حصہ ہرگز نہیں ہوں گے۔ آج میری جیسی نسل تو خیالات و تصورات میں ان توتوں اور پرندوں کو یاد کر لیتی ہے لیکن اگر ہم نے شجرکاری کے بارے میں عملی اقدامات نہ اٹھائے تو ہماری اگلی نسل کے پاس ان خیالات و تصورات کا ذخیرہ بھی نہیں ہوگا اور ایسا ہونا ایک المیہ ہی کہلا سکتا ہے۔

حفیظ اللہ سعید کا تعلق فیصل آباد سے ہے ۔ منفرد خیالات کے مالک ہونے کے ساتھ لکھنے کی طرف بھی رحجان رکھتے ہیں ۔

بلاگر سے رابطہ کے لیے ان کی تصویر پر کلک کیجیے ۔

Tags: blogFaisalabadHafeezOld Memory
Previous Post

ایم ٹی جے برانڈ کا فیصل آباد میں مولانا طارق جمیل نے افتتاح کردیا

Next Post

مولانا طارق جمیل صاحب نے فیصل آباد میں اپنے برانڈ کا افتتاح کردیا

admin

admin

Next Post
Tariq Jameel MTJ

مولانا طارق جمیل صاحب نے فیصل آباد میں اپنے برانڈ کا افتتاح کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی