فیصل آباد(حمزہ اکرم)ضلعی انتظامیہ کے افسران نےسرکاری ہسپتالوں میں پارکنگ مافیا کے خلاف گرینڈ ایکشن لیتے ہوئے اوورچارجنگ پر 6 افراد کو موقع سے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ(ر)سہیل اشرف کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرزصدر وسٹی محمد عمر مقبول اور صاحبزادہ محمدیوسف نے فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی,الائیڈ ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں عوامی شکایات پر پارکنگ فیس پر اوورچارجنگ پر کارروائی کی اور موقع سےپرائیویٹ پارکنگ کے 6 افراد کو گرفتار کرکے مقدمات کے اندراج کے لئےاستغاثے متعلقہ تھانوں میں جمع کرادیئے۔