فیصل آباد( حمزہ اکرم)ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے پیٹرن چیف ڈاکٹر معروف وینس،پنجاب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نعمان چوھدری نے کہا کہ ہمارے نبی رحمت ﷺنے آج سے چودہ سو سال پہلے بچوں کے حقوق کی فراہمی اور تعلیم و تربیت بارے دنیا عالم کو واضح پیغام دیا ہے کہ کسی بھی قوم کی ترقی اور روشن مستقبل کا دارومدار بچوں کی کردار سازی اور بہترین تربیت پر ہے۔ہمارے معاشرے کے تمام والدین کا دینی و دنیاوی اور قومی فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو معاشرے میں متعارف کرانے سے قبل انہیں اخلاقیات کا درس دینے کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیم و تربیت کا خصوصی خیال رکھیں تاکہ وہ کسی سطح پر احساس محرومی کا شکار نہ ہوں۔کیا یہ ذمہ داری آج پوری کی جارہی ہے؟ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن فیصل آباد کے پیٹرن ڈاکٹر سلمان شکور اعوان،چیئرمین ڈاکٹر اورنگزیب گجر،صدر ڈاکٹر خاور خان نے کہا کہ بچوں کا عالمی دن منانے کا اصل مقصد معاشرے میں بچوں کے حقوق ،تعلیم و تربیت میں پائی جانے والی کوتاہیوں کو دور کرنے کیساتھ ساتھ ان کے حقوق کے متعلق آگاہی پھیلانا ہے،بچوںکے بنیادی حقوق دیناریاست کی اولین ذمہ داری ہونی چاہیے ،ملک کے نونہالوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ہر سطح پر سنجیدہ اقدامات کی اشدضرورت ہے تاکہ عالمی یوم اطفال منانے کے اصل مقاصد حاصل ہو سکیں۔ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے ،سینئر رہنما ڈاکٹر عمیر شیخ ،ڈاکٹر شہریار ،ڈاکٹر کاشان ارشد نے کہا کہ کیا حکومت مستقبل کے معماروں کوتعلیم،صحت،کھیلوں کی وسیع سہولیات فراہم کرنے میںکامیاب ہوئی ہے؟ جس کے لئے متعدد اقدامات کئے جانے چاہیے تھے اور اس ضمن میں بچوں کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ مرکوز ہہونی چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے وائے ڈی اے کے زیر اہتمامبچوں کے عالمی دن کے موقع پرعوام الناس اورنو جوانوں میں آگاہی کے حوالہ سے منقعدہ تقریب میں شریک شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا، وائے ڈی اے کے ینگ لیڈر ڈاکٹر اسامہ فرخ ،ڈاکٹر جاوید شیخ ،ڈاکٹر عامر سولنگی ،وائے ڈی اے کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر کامران رانجھا،ڈاکٹر قاضی حفیظ ،ڈاکٹر فرحان عظیم ،ڈاکٹر عمر سعید ،ڈاکٹر جمیل ملک،ڈاکٹر اویس احمد نے کہا کہ وہ تعلیم حاصل کریں جبکہ والدین اور اساتذہ کی عزت واحترام میں کمی نہ آنے دیں اس دن کو منانے کامقصد بچوں میں تعلیم کا شوق پیدا کرناہے۔