سانحہ 9 مئی فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث 6 مجرمان کو ملٹری کورٹس نے سزائیں سنا دیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے تمام شواہد کی جانچ، قانونی تقاضوں کی تکمیل اور مجرموں کو قانونی حق کی فراہمی کے بعد فیصلہ سنایا۔ تمام مجرمان کو آئین کے تحت اپیل اور دیگر قانونی حقوق حاصل رہیں گے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ ریاست، حکومت اور مسلح افواج انصاف اور ریاستی رٹ کو برقرار رکھنے کے عزم پر قائم ہیں۔
مجرمان کی تفصیل:
۔ امجد علی ولد منظور احمد: 2 سال قید بامشقت
۔ محمد علی ولد محمد بوٹا: 2 سال قید بامشقت
۔ محمد سلمان ولد زاہد نثار: 2 سال قید بامشقت
۔ لئیق احمد ولد محمد احمد: 2 سال قید بامشقت
۔ محمد فرخ ولد شمس تبریز: 5 سال قید بامشقت
۔ فہد عمران ولد محمد عمران شاہد: 9 سال قید بامشقت
آئی ایس پی آر نے کہا کہ ریاست، حکومت اور مسلح افواج انصاف اور ریاستی رٹ کو برقرار رکھنے کے عزم پر قائم ہیں۔