• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعہ, اگست 29, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home جرائم

فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کو مردہ گوشت کھلانے کا انکشاف، اعلیٰ افسران معطل مگر شام کو بحال

admin by admin
2 اگست, 2025
in جرائم, عوامی مسائل
0
Image showing Faisalabad District Jail involved in dead chicken meat scandal for prisoners.

Secret video reveals dead poultry being served to prisoners inside Faisalabad District Jail.

481
SHARES
481
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کو مردہ مرغیوں کا گوشت کھلانے کا ہوش رُبا انکشاف سامنے آ گیا ہے، جس میں جیل کے اعلیٰ افسران سمیت متعدد اہلکار براہِ راست ملوث پائے گئے ہیں۔ فیصل آباد ٹی وی نے چند روز قبل یہ سنگین خبر بریک کی تھی، جس کی اب باقاعدہ طور پر سرکاری اداروں کی انٹیلیجنس رپورٹس اور ویڈیو شواہد سے بھی تصدیق ہو چکی ہے۔

اسپیشل برانچ اور دیگر حساس اداروں کی خفیہ کارروائیوں سے پتہ چلا ہے کہ جیل کے اندر روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 2 سے 3 من مردہ مرغیوں کا گوشت پہنچایا جاتا تھا، جو زندہ مرغی کے گوشت میں ملا کر قیدیوں کو فراہم کیا جاتا۔ چکن سپلائی کا ٹھیکیدار شہباز روزانہ گاڑی میں زندہ مرغیاں جیل پہنچاتا جبکہ ملازم علی دو نیلے ڈرموں میں مردہ مرغیاں موٹر سائیکل کے ذریعے اندر منتقل کرتا رہا۔

یہ مردار گوشت جیل کے مخصوص دروازوں سے گزر کر اندر پہنچتا، جہاں اسے بغیر کسی چیکنگ کے جیل کے کچن تک منتقل کیا جاتا تھا۔ جیل وارڈن فیصل، اسٹور کیپر اور دیگر افسران اس عمل میں ملوث پائے گئے۔

جیل میں اس وقت تقریباً 2200 قیدی موجود ہیں جنہیں جیل مینول کے مطابق روزانہ 100 گرام گوشت فی قیدی فراہم کیا جاتا ہے، لیکن کئی مہینوں سے ان قیدیوں کو مسلسل مردہ گوشت دیا جاتا رہا، جو انسانی صحت اور حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔

Image showing Faisalabad District Jail involved in dead chicken meat scandal for prisoners.

رپورٹ میں نامزد ملوث افراد میں شامل ہیں

فرخ سلطان (سپرنٹنڈنٹ جیل)

نوید اسلم (ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ)

نصیر احمد (اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ)

ظفر اقبال (اسٹور کیپر)

محمد فیصل (وارڈن)

علی ولد ارشاد (ملازم)

شہباز ولد محمد فاروق (ٹھیکیدار)

اس انکشاف پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ان افسران کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا، مگر باوثوق ذرائع کے مطابق انہیں چند ہی گھنٹوں بعد دوبارہ بحال کر دیا گیا، جس نے پورے معاملے کو اور بھی مشکوک بنا دیا ہے۔

Previous Post

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی عالمی رینکنگ میں نمایاں کامیابی

admin

admin

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی