• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعرات, مئی 15, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

سانحہ جڑانوالہ کے متاثرہ مسیحی خاندانوں کی سوفیصد بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ڈپٹی کمشنر

حمزہ اکرم by حمزہ اکرم
13 ستمبر, 2023
in عوامی مسائل
0
سانحہ جڑانوالہ کے متاثرہ مسیحی خاندانوں کی سوفیصد بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ڈپٹی کمشنر
9
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(حمزہ اکرم)ڈپٹی کمشنرعبداللہ نیئر شیخ نے کہا ہے کہ سانحہ جڑانوالہ کے متاثرہ مسیحی خاندانوں کی سوفیصد بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ متاثرین سانحہ جڑانوالہ کے بچوں خوشگوار ماحول میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے بھی متحرک ہیں اس ضمن میں طالب علموں کو تعلیم جاری رکھنے کے سلسلے میں کتابیں اور سکول بیگزکی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔انہوں نے یہ بات نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایات پر جڑانوالہ کا ہنگامی دورہ کرکے گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول سینما چوک میں زیرتعلیم طالبات سے ملاقات اور ان میں کتابیں وبیگز تقسیم کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور متاثرین سانحہ جڑانوالہ کے مسیحی خاندانوں کے بچوں اور بچیوں کو سکولوں میں ہر ممکن تعلیمی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔انہوں نے طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ یکسوئی سے اپنی تعلیم پر توجہ دیں۔ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ سے کہا کہ طالبات کی تعلیم وتربیت پر خصوصی توجہ مرکوز کریں۔انہوں نے سکول کے دیگر کلاس رومز کا بھی دورہ کیا اور طالبات سے تعلیمی سلیبس کے حوالے سے بات چیت کی۔ڈپٹی کمشنر چمڑا منڈی اور دیگر مسیحی آبادیوں میں بھی گئے اور گرجاگھروں کی جاری تزئین وبحالی کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے باقی ماندہ کام تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے مسیحی مردوخواتین سے بھی ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ ان کی مکمل آبادکاری تک ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے آبادیوں میں میڈیکل کیمپس کا بھی دورہ کیا اور ادویات کی دستیابی کوچیک کیا۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو مسیحی آبادیوں کے دورے کرکے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔انہوں نے سی ای او ایجوکیشن کاشف ضیاء سے کہا کہ وہ بوائز وگرلز سکولوں کے وزٹ کرکے تعلیمی سرگرمیاں کا مرحلہ وار جائزہ لیں اور خوشگوارماحول ہمہ وقت برقراررکھا جائے۔

Previous Post

سراج الحق 15 ستمبر کو فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گئے

Next Post

تعلیمی ترقی قوموں کے عروج کی ضمانت ہے۔ کمشنر سلوت سعید

حمزہ اکرم

حمزہ اکرم

Next Post
تعلیمی ترقی قوموں کے عروج کی ضمانت ہے۔ کمشنر سلوت سعید

تعلیمی ترقی قوموں کے عروج کی ضمانت ہے۔ کمشنر سلوت سعید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی