• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعرات, مئی 15, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home بلاگز

فیصل آباد سے فاصلہ

admin by admin
12 جون, 2021
in بلاگز
0
فیصل آباد سے فاصلہ
19
SHARES
19
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

جنید سلمان
آج  شام ڈوبتا سورج دیکھ کے نجانے کیوں یکدم دل فیصل آباد جانے کو کیا کیونکہ تقریباً ایک سال ہونے کو ہے ہم نے فیصل آباد نہیں دیکھا۔ایک وقت تھا جب ہم روز شام سے پہلے گھر آجاتے تھے… پھر وقت بدلا تو ہفتہ وار۔۔۔ورنہ مہینے بعد تو آہی جاتے تھے یعنی جب پردیس کو دیکھ دیکھ کے  آنکھیں تھک جاتیں تو فیصل آباد کو اڈاری مارنے کا سوچتےاور ایک دم پنکھ سے نکل آتے۔۔۔
پھر رفتہ رفتہ عید ،  شب برات پر جانا ہونے لگا پھرحالات بدلے تو سال میں کم ازکم ایک بار تو لازمی گھر کا چکر لگ ہی جاتا۔کیونکہ۔ ۔  ۔
جمالؔ ہر شہر سے ہے پیارا وہ شہر مجھ کو۔
جہاں سے دیکھا تھا پہلی بار آسمان میں نے
اب تو دل شدت سے یہ خواہش کرتا ہے کے کاش۔ ۔ ۔ فیصل آباد کا بھی کوئی دروزاہ ہوتا، کوئی قفل ہوا کرتا جس سے (اپنے)باہر جانے والے سارے راستوں کو مقفل کیا جا سکتا اور پھر کبھی مڑ کر پردیس کا سفر نہ ہوتا لیکن اب یہ سفر ہی زندگی ہے اور  مسلسل سفر بھی ایسا کےپھر لوٹ کے ہم واپس یہاں نہ”رہ” سکے کیونکہ "عشق اجرت طلب نہ تھا ورنہ ۔ ۔ ۔ہم تیرے در پر نوکری کرتے !”
بہت وقت نہیں گزرا بس ذرا پچھلی دہائی کی بات ہے جب اعلی تعلیم کے حصول کیلئے پہلی بار ہم نےاس شہر سے ہجرت کی اورپھرحسین مستقبل کے سہانے خواب بنتے بنتے ہم اتنی دور نکل آئے کہ اس شہر سے جڑے خوابوں کی تار ٹوٹ سی گئی ہے۔ ہمیں یاد ہے جب پردیس میں سب لڑکےاپنی "آزادی” کا جشن منا رہے ہوتے تو ایک کونے میں بیھٹے ہم "کب” "کہاں” اور "کیسے” گھر جانے کا پلان بنا رہے ہوتے۔ ہر سمسٹر کے آخر میں لائل پور آنا ہماری سب سے بڑی "آزادی” اور نہ آنا سب سے بڑی "بدنصیبی” ہوا کرتی تھی۔
آج اتنے سال گزرنے کے باجود بھی ہم کوئی اشارہ ، کوئی استعارہ، کوئی سہارا ڈھونڈتے ہیں کہ پیارا "لائل پور” رہے نا "دور” اور عُموماً یہ دید ، عید پہ ہوتی ہے یا یوں کہئے کہ ہماری "عید” اس کی "دید” سے ہے۔
خدا گواہ ہے کے 2005 ء سے لیکر اب تک جب جب اس شہر سے  واپس لوٹے ہیں روتے ہوئے ہی آئے ہیں۔ شاید آجکل کے دور میں آپ کو یہ سب تھوڑا ‘میلو ڈرامیٹک’ لگے  پر یہی سچ ہے ! مگر سچ تو یہ بھی ہے کے اکثر ہماری عمر کے لوگ اس شہر سے دور جانے اور دنیا گھومنے میں بڑا فخر محسوس کرتے ہیں لیکن ہم نے اب تک دنیا کے درجنوں جوبصورت شہر دیکھے مگر جو سکون اپنے "سوہنے”  فیصل آباد میں ہے وہ کہیں اور نہیں ، اس شہرکا ہر رستہ دل سے نکلتا اسی لئےکبھی "گوگل میپس” کی ضرورت نہیں پڑی البتہ اب "گھنٹہ گھر” سے "گھر”  تک کا سفر ٹریفک کی زیادتی کی وجہ سے ذرا طویل اور صبر آزما ہو گیا ہے اور اس رستے کے ہر موڑ پر اب بھی ہمیں اپنے بچپن، لڑکپن اورنوجوانی کی ان گنت یادیں ملتی ہیں۔
درحقیقت یہاں بسنے والے ہر شخص پر ہمیں صحیح معنوں میں رشک آتا ہے اور ہم اکثر یہ سوچتے ہیں کے ہماری "جنم بھومی” ہونے کے باوجود لائل پور ہمارے حصے میں کیوں نہ آسکا ۔ دعا ہے کے کبھی وقت کی رفتار تھمے تو ہم اپنے آپ سے مل سکیں اور "فیصل آباد” سے "فاصلہ” مٹانے کا "فیصلہ” کریں ۔

جنید سلمان کا تعلق فیصل آباد سے ہے ۔ عرصہ دراز سے بیرون ملک روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں۔ سیروسیاحت کے ساتھ بلاگنگ کا شوق بھی رکھتے ہیں ۔ لکھاری سے رابطہ کرنے کے لیے تصویر پر کلک کریں

Tags: BloggerFaisalabadFSDTV41Junaid
Previous Post

لائل پور اک شہر ہے

Next Post

ضلع فیصل آباد کے 34 سنٹرز پرکورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عطاء المعنم

admin

admin

Next Post
ضلع فیصل آباد کے 34 سنٹرز پرکورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عطاء المعنم

ضلع فیصل آباد کے 34 سنٹرز پرکورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عطاء المعنم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی