فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی)ڈویژنل کمشنرزاہد حسین کی کوششیں رنگ لے آئیں۔فیسکو نے فیصل آبادشہر کے 16 گرڈ اسٹیشن سے شام 4:30 سے رات 9:30 تک فیڈرز سے ملحقہ کمرشل ایریاز کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستشنی قرار دے دیا۔ڈویژنل کمشنر نے بتایا کہ سٹی،کچہری روڈ،گول کریانہ،جھنگ بازار، سرسید کالونی،ٹاٹا بازار،بلال،سرکلر روڈ،ریل بازار،آئیڈیل چوک،جھال خانوآنہ،ہریاں والا،سمن آباد،خضرا،نیشنل کالونی فیڈرز سے ملحقہ علاقوں میں شام ساڑھے چار سے رات 9:30 بجے تک لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی جس سے تاجر برادری کو بڑا ریلیف ملے گااور وہ شام کے اوقات میں 9 بجے تک کاروباری سرگرمیاں لوڈشیڈنگ کے بغیر جاری رکھ سکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ گھنٹہ گھر سے ملحقہ آٹھوں بازار،ٹاٹا بازار،سرکلر روڈ،ستیانہ روڈ، نیوانارکلی،ریلوے روڈ،کالج روڈاور جڑانوالہ روڈ کے کمرشل ایریاز شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے تاجروں سے کیا گیا وعدہ پورا کردیاہے لہذا اب تاجر برادری رات 9 بجے کاروباری سرگرمیاں بند کردیں.