فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی) وزارت توانائی پاور ڈویژن ہدایت پر فیصل آباد الیکٹر ک سپلائی (فیسکو) نے بجلی کی طلب و رسد میں فرق کو مدنظر رکھتے ہوئے صارفین کی آگاہی اور سہولت کیلئے لوڈمینجمنٹ شیڈول مرتب کر کے جاری کر دیا ہے۔ فیسکو ریجن کے پانچوں سرکلز کے شہری، دیہی اور ٹیوب ویل اورصنعتی صارفین کیلئے چار گھنٹے کی لوڈمینجمنٹ کی جائے گی۔اپنے فیڈرز اورگرڈسٹیشن (Dedicated)رکھنے والی صنعتوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ یہ باتیں چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیر بشیراحمدنے فیسکو ہیڈکواٹرز میں منعقد ہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ فرسٹ سرکل کے علاقوں عبداللہ پور، سول لائن، مدینہ ٹاؤن، منصورآباد، سرگودھا روڈ، ملت ٹاؤن، گلستان کالونی، حاجی آباد، مسلم ٹاؤن، گٹ والا، مانانوالہ، اسلام پورہ وغیرہ میں صبح ساڑھے آٹھ تا صبح ساڑھے نو، دن ساڑھے بارہ تا دوپہرڈیڑھ،سہ پہر ساڑھے تین تا سہ پہر ساڑھے چار بجے اورشام ساڑھے چھ تا شام ساڑھے سات بجے تک لوڈمینجمنٹ کی جائے گی جبکہ صبح ساڑھے آٹھ تادن ساڑھے دس بجے اور دوپہر اڑھائی بجے سے سہ پہر ساڑھے چار بجے تک آئی ڈی فیڈر سے لوڈمینجمنٹ ہو گی۔ سیکنڈ سرکل کے علاقوں غلام محمد آباد، ناظم آباد، فیض آباد، رضا آباد، سمن آباد، پیپلز کالونی، گارڈن کالونی، رچنا ٹاؤن، بٹالہ کالونی، سمندری روڈ، کریم ٹاؤن، فیکٹری ایریا، بکرمنڈی، جھنگ روڈ، صدربازار، مدینہ آباد وغیرہ میں صبح ساڑھے نو تا صبح ساڑھے دس بجے،دن ساڑھے بارہ تادوپہر ڈیڑھ بجے، سہ پہر ساڑھے تین تا سہ پہر ساڑھے چار بجے اورشام ساڑھے چھ تا شام ساڑھے سات بجے تک لوڈمینجمنٹ کی جائے گی۔ اسی طرح دن ساڑھے دس سے دن ساڑھے بارہ بجے اور سہ پہر ساڑھے چار سے سہ پہر ساڑھے چھ بجے تک آئی فیڈربندرہیں گے۔ اسی طرح جھنگ سرکل کے علاقوں جھنگ سٹی، سول لائنز، صدر، سیٹلائیٹ ٹاؤن، مگھیانہ، شورکوٹ سٹی، کمالیہ سٹی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرہ وغیرہ میں صبح ساڑھے چھ تاصبح ساڑھے سات بجے،دن ساڑھے دس تادن ساڑھے گیارہ، سہ پہر ساڑھے چار بجے تک سہ پہرساڑھے پانچ اور شام ساڑھے چھ بجے تک شام ساڑھے سات بجے تک لوڈمینجمنٹ کی جائے گی جبکہ سرکل کے آئی ڈی فیڈرز صبح ساڑھے دس تا ساڑھے بارہ بجے اورشام ساڑھے چار تا شام ساڑھے چھ بجے تک لوڈمینجمنٹ کے تحت بند ہو ں گے۔ اسی طرح سرگودھا سرکل کے علاقوں سٹی، طارق آباد، نشتر آباد، اسلام پورہ، کوٹ فرید، سیٹلائیٹ ٹاؤن، سول لائن، بھلوال، جوہر آباد وغیرہ میں دن ساڑھے گیارہ سے دن ساڑھے بارہ بجے تک،دوپہر اڑھائی سے سہ پہر ساڑھے تین بجے تک،سہ پہر ساڑھے چار سے سہ پہر ساڑھے پانچ بجے تک، شام ساڑھے سات سے رات ساڑھے آٹھ بجے تک لوڈمینجمنٹ ہو گی اسی طرح آئی ڈی فیڈر زپرصبح ساڑھے آٹھ سے ساڑھے دس بجے اور دوپہر اڑھائی بجے سے سہ پہر ساڑھے چار بجے تک لوڈمینجمنٹ کے تحت بند ہو ں گے۔جبکہ میانوالی سرکل کے علاقوں میانوالی شہر، لیاقت آباد، کالا باغ، بھکر، جھنگ روڈ، بہل روڈ، دریاخان میں صبح ساڑھے چھ تاصبح ساڑھے سات بجے، دوپہرساڑھے بارہ بجے تادوپہر ڈیڑھ بجے، سہ پہر ساڑھے پانچ بجے تاشام ساڑھے چھ بجے اورشام ساڑھے سات تارات ساڑھے آٹھ بجے لوڈمینجمنٹ کے تحت سپلائی معطل ہو گی۔