• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعہ, مئی 16, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

مارکیٹوں کو رات 9 بجے بند کرنے کے سلسلے میں تاجر تنظیموں کا اجلاس

admin by admin
17 جون, 2022
in عوامی مسائل
0
مارکیٹوں کو رات 9 بجے بند کرنے کے سلسلے میں تاجر تنظیموں کا اجلاس
41
SHARES
41
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(حمزہ اکرم)انرجی کی بچت کے حوالے سے مارکیٹوں کو ممکنہ طور پر رات 9 بجے بند کرنے کے سلسلے میں ضلع بھر کی تاجر تنظیموں کے سرکردہ عہدیداران سے اہم مشاورتی اجلاس کمشنر آفس میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈویژنل کمشنر زاہد حسین نے کی۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ریونیو طارق خاں نیازی اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف بھی موجود تھے۔اجلاس میں صدر چیمبر آف کامرس عاطف منیر شیخ،خواجہ شاہد رزاق سکا،اسلم بھلی،میاں آصف اسلم،راؤ ہاشم،عباس اشرف،مرزاشفیق،محمد ریاض شاہد،محمد افضل مغل،عامر حمید سینڈی،حاجی محمد عابد،عبدالرؤف،میاں عبدالوحید اور دیگر تاجر حضرات نے شرکت کی۔ڈویژنل کمشنر نے تاجروں کا خیر مقدم کرتے ہوئے پرائس کنٹرول میں ان کی گرانقدر معاونت کو سراہا اور کہا کہ انرجی کی بچت کے لئے بھی ان کا تعاون ناگزیر ہے اس ضمن میں مارکیٹیں رات کو 9 بجے بند کرنے کے ممکنہ حکومتی فیصلہ کے لئے مشاورت کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو مارکیٹوں وبازاروں کو شام کے اوقات میں لوڈشیڈنگ سے مستثنی کرنے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے۔انہوں نے تاجروں کے بعض تحفظات کو سنتے ہوئے ان کے قابل عمل حل اور اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔صدر چیمبر آف کامرس نے کہا کہ فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی محب وطن اور ہر طرح کے بحران میں حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ انرجی کی بچت کے لئے بھی حکومتی فیصلے پر ساتھ ہیں۔خواجہ شاہد رزاق سکا نے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بجلی بحران سنگین مسئلہ ہے جس کے حل میں تعاون کیا جائے گا۔اسلم بھلی،میاں آصف اسلم،مرزا شفیق،عباس اشرف ودیگر نے بھی بجلی کی بچت کے لئے مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کے حکومتی ممکنہ فیصلہ میں اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Previous Post

فیصل آباد میں بارش کے بعد تمام شاہراوں سے پانی نکال دیا گیا۔ ابوبکر عمران

Next Post

پنتالیس کمرشل و رہائش پلاٹوں کی نیلامی 25 جون کو ہوگی

admin

admin

Next Post
پنتالیس کمرشل و رہائش پلاٹوں کی نیلامی 25 جون کو ہوگی

پنتالیس کمرشل و رہائش پلاٹوں کی نیلامی 25 جون کو ہوگی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی