• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعرات, مئی 22, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home سیاست

32 ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے ٹریننگ افسران کا مطالعاتی دورہ فیصل آباد

admin by admin
1 دسمبر, 2021
in سیاست
0
32 ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے ٹریننگ افسران کا مطالعاتی دورہ فیصل آباد
1
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(حمزہ اکرم)فیصل آباد کے تین روزہ مطالعاتی دورہ پر آئے ہوئے 32 ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آبادکے انڈر ٹریننگ افسران نے کمشنر آفس کا دورہ کیا۔ڈویژنل کمشنر زاہد حسین نے افسران کی ٹیم کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں فیصل آباد ڈویژن کی تاریخی و جغرافیائی،زرعی و صنعتی پہلوؤں اور ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کے انتظامی ڈھانچے سے آگاہ کیا۔آرپی او عمران محمود نے افسران کی ٹیم کو ڈویژن میں امن وامان کی صورتحال پر جامع بریفنگ دی۔ایڈیشنل کمشنر عمران رضا عباسی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے تعلیم و صحت کی دستیاب سہولتوں کی تفصیلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے سیکورٹی امور کو فول پروف بنایا گیا ہے اس ضمن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں۔انہوں نے ڈویژن میں سموگ کی موجودہ صورتحال اور فضائی آلودگی کا باعث بننے پر انڈسٹریز،بھٹہ جات اور فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کھادوں کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد کے سلسلے میں افسران کی ذمہ داریاں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں اورجہد مسلسل ونیک نیتی سے محکمانہ امور انجام دیکر مطلوبہ اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے زیرتربیت افسران کی طرف سے مختلف شعبوں سے متعلق کئے گئے سوالات کے بھی مفصل جواب دئیے۔آر پی اونے ریجن میں پولیس انتظامیہ کے ڈھانچے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جرائم پر قابو پانے اور امن وامان قائم رکھنے کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کوبروئے کار لایا جارہا ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ پر فوری رد عمل کے لئے کیوئک رسپانس فورس کو بھی متحرک رکھا گیا ہے۔افسران کی ٹیم نے جامع بریفنگ پر ڈویژنل کمشنراور آرپی اوکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کی ترقیاتی و انتظامی سرگرمیوں کی تفصیلات سے خاطر خواہ آگاہی انکی پیشہ وارانہ امور میں مدد گار ثابت ہو گی۔بعدازاں شیلڈز کا بھی تبادلہ ہوا۔افسران کی ٹیم نے زرعی یونیورسٹی،چیمبر آف کامرس اور انٹر لوپ کا بھی دورہ کیا جبکہ دو دسمبر کوافسران کی ٹیم مسعود ٹیکسٹائل،کسٹم ہاؤس اور ڈرائی پورٹ،فیڈمک علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی ساہیانوالہ کا دورہ کریگی۔

Previous Post

غریب ومستحق افراد کو ریلیف اور امداد کی فراہمی موثر بنائی جائے۔ چیئرمین ضلعی زکوۃ کمیٹی

Next Post

آلودگی کے خاتمے کیلئے فیصل آباد میں میاواکی فارسٹیشن پر کام شروع کردیا گیا۔عاصمہ اعجاز چیمہ

admin

admin

Next Post
آلودگی کے خاتمے کیلئے فیصل آباد میں میاواکی فارسٹیشن پر کام شروع کردیا گیا۔عاصمہ اعجاز چیمہ

آلودگی کے خاتمے کیلئے فیصل آباد میں میاواکی فارسٹیشن پر کام شروع کردیا گیا۔عاصمہ اعجاز چیمہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی