فیصل آباد (نمائندہ ایف ٹی وی) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے فیصل آباد میں چین ون روڈ پر MTJ برانڈ کے اسٹور کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصدِ تجارت سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ ’ایم ٹی جے‘ کے اسٹور کا افتتاح گزشتہ روز کیا گیا، جس میں طارق جمیل نے خصوصی شرکت کی اور ربن کاٹ کر اسٹور کا افتتاح کیا اور خطاب کے بعد دعا بھی کروائی۔ مولانا طارق جمیل نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہم نے اسلامی تعلیمات کو سامنے رکھ کر تجارت کرنی ہے ۔ سچائی ، خلوص ، دیانت داری اور ایمان داری کو مدنظر رکھ کر ہم چلنے کی کوشش کریں گے ۔ ہمارے برانڈ کا مقصد روپیہ کمانا یا کسی سے مقابلہ کرنا نہیں ہے بلکہ مدارس کو ان کے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے ۔ علماے کرام کے حوالے سے بات کرتے ہوے انھوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ علما کو ہدیہ دیا کریں۔ زکوٰۃ پر غربا و ضرورت مندوں کا حق ہوتا ہے ۔نوجوان نسل کو مخاطب کرتے ہوے ان کا کہنا تھا کہ سچائی کو اپنا شعار بنائیں اور نمازوں کو باقاعدگی سے ادا کرنے کی روش اپنائیں.