• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعہ, مئی 16, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے امن کمیٹی کا اہم اجلاس 

عثمان صادق by عثمان صادق
12 جولائی, 2023
in عوامی مسائل
0
محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے امن کمیٹی کا اہم اجلاس 
4
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر علی عنان قمرکی صدارت میں منعقد ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سعید منج کے علاوہ مولانا محمد یوسف انور،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،پیر فیض رسول، مولانامحمد ریاض کھرل،سید جعفر نقوی،اسلم بھلی اوردیگر ارکان بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ضلعی امن کمیٹی کے ارکان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ضلع میں امن عامہ اور مذہبی ہم آہنگی کی مثالی فضاء کو برقرار رکھنے کے سلسلے میں کمیٹی کے ارکان کی بھر پور معاونت کو سراہا اور کہا کہ باہمی اتحاد و اتفاق اور بھائی چارہ پائیدار امن کی ضمانت ہے جس کے لئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور ان کے پیروکاروں کا جذبہ امن لائق تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی،بین المذاہب اتحاد و اتفاق وقت کا اہم ترین تقاضا ہے جس کے لئے علماء کرام کا کردار مسلمہ حقیقت ہے جن کے تعاون،تجاویز اور رہنمائی سے مذہبی تقریبات کے مواقع پر امن و امان کی شاندار روایات کو قائم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران بھی سابقہ شاندار روایات کو پروان چڑھائیں اور مذہبی ہم آہنگی کی فضا ء قائم رکھیں۔انہوں نے بتایا کہ محرم جلوسوں کے روٹس ومجالس کے مقامات پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن سہولیات/سروسز فراہم کی جائیں گی اورروٹس کا مشترکہ وزٹ بھی کریں گے۔ مولانا محمد یوسف انور،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا محمد ریاض کھرل، سید جعفر نقوی اور دیگر علماء کرام نے کہا کہ پائیدار امن،مذہبی رواداری اور پیار و محبت کے فروغ کے لئے تمام مسالک کے علماء کرام اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔انہوں نے محرم الحرام کے حوالے سے پیشگی انتظامات اور امن کمیٹی کا اجلاس منعقد کرنے پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ اداکیا اور قیام امن کے لئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے محرم انتظامات کو مزید چوکس بنانے کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔

Tags: Aman commetyDC FAISALAAVBDDistrict administrationfaisalabadtv41FTvmuharram
Previous Post

ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن پیپلز کالونی میں داخل

Next Post

فیصل آباد میں ایک اور میگا پراجیکٹ کی منظوری

عثمان صادق

عثمان صادق

Next Post
فیصل آباد میں ایک اور میگا پراجیکٹ کی منظوری

فیصل آباد میں ایک اور میگا پراجیکٹ کی منظوری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی