• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعرات, مئی 22, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home سیاست

مہنگائی اور بجٹ میں ٹیکسوں کے خلاف مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

admin by admin
4 جولائی, 2024
in سیاست, عوامی مسائل
0
مہنگائی اور بجٹ میں ٹیکسوں کے خلاف مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ
41
SHARES
41
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام عوام دشمن بجٹ، بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کیخلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ضلع کونسل چوک میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں تاجروں، مزدورں، طلباء اور عام عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف نعرے درج تھے، آئی ایم ایف بجٹ نا منظور، معاشی دہشتگردی بند کرو، بجلی اور پٹرول بم بند کرو، وزیراعظم استعفی دو، جیسے جملے درج تھے۔ مظاہرین نے حکومتی پالیسیوں کیخلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔ بعداز ضلع کونسل چوک تا گھنٹہ گھر چوک تک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔ صدر مرکزی مسلم لیگ شیخ فیاض احمد وسطی پنجاب نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دہشت گردی اور بم دھماکے ہوتے تھے اب ٹیکس گردوں سے مقابلہ ہے قوم کا اور بجلی اور پیٹرول بموں سے عوام کو قتل کیا جارہا ہے۔ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ حکومتی نااہلی ہے۔ عوام پر بڑھتی ہوئی مہنگائی ناقابل برداشت ہوچکی ہے۔ حکومت اپنی عیاشیوں کو کم کرنے کی بجائے تمام تر بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے۔ شیخ فیاض کا کہنا تھا کہ جب بھی اس ملک عوام کے حقوق کی بات ہوگی مرکزی مسلم لیگ اپنی عوام کے لیے سڑکوں پر موجود ہوگی۔ سیکرٹری جنرل محمد احسن تارڑ نے کہا کہ آئی ایم ایف ہرگز یہ نہیں کہتا کہ ممبران قومی اسمبلی کو ترقیاتی بجٹ کے نام پر 500 ارب دیں۔ یہی رقم مہنگائی کم کرنے لے لیے استعمال کی جائے۔بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے۔ بڑھتے ہوئے ٹیکسز کے باعث اس ملک سے انڈسٹری کا بھی خاتمہ ہورہا ہے جس کے باعث بے روزگاری مزید بڑھ رہی ہے۔بجلی کے بلوں میں شامل غیر ضروری ٹیکسز کا خاتمہ کیا جائے۔ پٹرولیم مصنوعات پر 10 فیصد لیوی ٹیکس کم کیا جائے اور پٹرولیم مصنوعات کو سستا کیا جائے۔عوام پر عائد کیے جانے والے ظالمانہ ٹیکسز کا خاتمہ کیا جائے۔

Previous Post

عظیم روحانی و علمی شخصیت، جانشین امام الہدیٰ سید جاوید حسین شاہ انتقال کرگئے

Next Post

طوفانی بارش سے فیصل آباد ڈوب گیا، مزید بارش کی پیشگوئی

admin

admin

Next Post
طوفانی بارش سے فیصل آباد ڈوب گیا، مزید بارش کی پیشگوئی

طوفانی بارش سے فیصل آباد ڈوب گیا، مزید بارش کی پیشگوئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی