• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعہ, جون 6, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

شہر کی خوبصورتی کیلئے بیوٹیفیکیشن ماسٹر پلان پر کام کررہے ہیں۔ عاصمہ اعجاز چیمہ

حمزہ اکرم by حمزہ اکرم
19 جنوری, 2022
in عوامی مسائل
0
شہر کی خوبصورتی کیلئے بیوٹیفیکیشن ماسٹر پلان پر کام کررہے ہیں۔ عاصمہ اعجاز چیمہ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(حمزہ اکرم)ڈائریکٹرجنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی عاصمہ اعجاز چیمہ نے کہا ہے کہ شہر کی خوبصورتی کیلئے بیوٹیفیکیشن ماسٹر پلان پر کام کررہے ہیں۔ پارکوں کی بحالی کاکام جاری ہے۔اپنے آفس میں میڈیا نمائندگان کو پی ایچ اے کی کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شعبہ ہارٹیکلچرگرین بیلٹس اور پارکس کی بحالی کیلئے اقدامات کررہا ہے۔ڈی جی پی ایچ اے نے بتایا کہ شہرکو ہرا بھرا،چوکوں وچوراہوں کا جمالیاتی حسن بڑھانے کے لئے متحرک ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے پارکوں کو بحال کیا گیا ہے جبکہ شہر بھر میں ہارٹیکلچر کا کام چیک کرنے کیلئے نگرانی کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پورٹل پر آنے والی 1259 میں سے 1252 حل کردی گئی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ شہر بھر کے اہم مقامات پر منفرد ماڈلز لگائے جارہے ہیں اسی سلسلے میں جی ٹی ایس چوک میں دھاگے،نلکی اور سوئی کا ماڈل نصب کیا جارہا ہے۔کینال روڈ پر فوارے جبکہ جھنگ روڈ پر بھی ماڈلز لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوہ نور سٹی میں ارفع کریم،نصرت فتح علی خاں کی تصاویر آویزاں کی جائیں گی۔سر جیمز لائیل اور بھگت سنگھ کی تصویروں کا ماڈل بھی کوہ نور سٹی میں نصب کیا جائے گا۔ڈی جی نے بتایا کہ میاواکی جنگل لگانے کا بھی منصوبہ ہے اسی طرح پی ایچ اے کی جانب سے منصوبوں پر کام اسی مالی سال میں مکمل کرنے کا عزم ہے۔انہوں نے پلانٹیشن پر بھی بھرپور کام جاری ہے۔پارکس کی بکنگ کی مد میں تقریبا ایک کروڑ روپے ریکور کئے گئے۔انہوں نے میڈیا نمائندگان کے بھرپور تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون سے شہر کو خوبصورت سے خوبصورت بنایا جائے گا۔

Previous Post

نیشنل انرجی ایفیشینسی اینڈ کنزرویشن کے زیراہتمام انرجی کے بچاؤ پر سٹیک ہولڈرز کا مشاورتی سیمینار

Next Post

کامسیٹس کا بہت جلد فیصل آباد میں اپنا کیمپس کھولنے کا اعلان

حمزہ اکرم

حمزہ اکرم

Next Post

کامسیٹس کا بہت جلد فیصل آباد میں اپنا کیمپس کھولنے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی