فیصل آباد (نمائندہ ایف ٹی وی) ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی ہدایت پر پٹرولنگ پوسٹ کمالپور فیصل آباد میں ریسکیو 1122 کے تعاون سے پٹرولنگ پولیس کے جوانوں میں پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے کرونا وائرس سے بچاؤ، ہائی ویز پر زخمیوں کو فسٹ ایڈ و مدد فراہم کرنے اور روڈ سیفٹی کے حوالے سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ملک محمد امین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ سب انسپکٹر رضوان بھٹی، ماسٹر ٹرینر/انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ ریسکیو 1122 مزمل حسین نے شرکت کی۔ سیمینار کا مقصد پٹرولنگ پولیس فیصل آباد کے جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ اس موقع پر پی آر او ریسکیو 1122مزمل حسین اور انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ ریسکیو نے جوانوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ اور فسٹ ایڈ کے متعلق لیکچر دیتے ہوئے مصنوعی طریقہ سے سانس بحال کرنے کا طریقہ اور زخمیوں کو فسٹ ایڈ دینے کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کی گئیں۔ ڈسٹرکٹ ڈی پی پٹرولنگ ملک محمد امین اور انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ سب انسپکٹر رضوان بھٹی نے جوانوں کو کمیونٹی پالیسنگ، روڈ سیفٹی ٹریفک رولز کے متعلق لیکچرز دیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ملک محمد امین نے کہا کہ ہمارے پیارے نبی ﷺ نے فرمایا کہ مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔ اس پٹرولنگ پولیس کا سلوگن توجہ، تحفظ اور پیار کو ہمیشہ اپنے ذہن میں رکھتے ہوئے ڈیوٹی سرانجام دیں۔پٹرولنگ پولیس فیصل آباد کو معاشرہ میں بے مثال بنانا میرا مشن ہے۔ پٹرولنگ پوسٹ ہائے کا سٹاف کو ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جانفشانی سے ڈیوٹی کو عبادت سمجھتے سر انجام دیں۔ شہریوں کو تحٖفظ اور کسی بھی مشکل مدد کرنا ہمارا فرض ہے۔ کرونا ایس او پی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے شہریوں کو مدد فراہم کی جائے گی۔