فیصل آباد پولیس نے سال 2024 میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیوں کے ذریعے گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ سی پی او فیصل آباد، ڈی آئی جی کامران عادل کی بہترین حکمت عملی کے باعث مختلف جرائم کی شرح میں واضح کمی ہوئی ہے، جو مؤثر گشت، بہتر مانیٹرنگ، اور سخت اقدامات کا نتیجہ ہے۔
اہم کامیابیاں
جرائم کی شرح میں کمی
ڈکیتی معہ قتل: 6 وارداتیں کم
اغواء برائے تاوان: 3 وارداتیں کم
ڈکیتی: 22 وارداتیں کم
سرقہ بالجبر: 668 وارداتیں کم
موٹر سائیکل چھیننے: 141 وارداتیں کم
دیگر وہیکل چھیننے: 36 وارداتیں کم
نقب زنی: 1301 وارداتیں کم
وہیکل چوری: 7849 وارداتوں میں کمی
مالی اور دیگر کیسز
بوگس چیک کیسز: 2762 کم
امانت میں خیانت کے کیسز: 427 کم
عفت میں خلل ڈالنے کے کیسز: 517 کم
ناجائز اسلحہ اور منشیات کے خلاف کارروائیاں
ناجائز اسلحہ کے 842 اور منشیات کے 1693 زائد مقدمات درج کیے گئے، جو فیصل آباد پولیس کی مسلسل کوششوں کا ثبوت ہیں۔
مجرمان کی گرفتاریاں
اشہاری مجرمان: 7523 گرفتار
ایے A کیٹیگری: 1719
بی B کیٹیگری: 5804
عدالتی مفروران: 7002 گرفتار
ٹارگٹ آفینڈرز (سابقہ ریکارڈ یافتہ): 3144 گرفتار
جرائم پیشہ گینگز: 340 گینگز کے 938 ممبران گرفتار
28 کروڑ 78 لاکھ 85 ہزار روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد
پولیس مقابلے:
فیصل آباد پولیس نے 79 پولیس مقابلوں میں بہادری کا مظاہرہ کیا:
1 پولیس اہلکار شہید
11 پولیس اہلکار زخمی
52 ملزمان ہلاک
50 زخمی حالت میں گرفتار
سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل نے کہا کہ فیصل آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ مؤثر حکمت عملی اور جدید مانیٹرنگ کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اور قانون کی بالادستی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ فیصل آباد پولیس مؤثر گشت، ایلیٹ اور ڈولفن فورس کے آپریشنز، اور تھانہ، سرکل، و ٹاؤن کی سطح پر مانیٹرنگ کے ذریعے جرائم کے خاتمے کے لیے بھرپور ایکشن لے رہی ہے۔ فیصل آباد پولیس کے اقدامات شہریوں کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کی ایک عمدہ مثال ہیں۔