فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی) فیصل آباد میں افسر مہتمم تھانہ کی پوسٹنگ کیلئے میرٹ بیس پالیسی تیار کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع فیصل آباد میں پہلی بار ایس ایچ اوز کی تعیناتی کیلئے ایس ایس پی آپریشنز محمد افضل کی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ واک ان انٹرویو پالیسی کے تحت ایس ایچ اوز کی تعیناتی کیلئے خواہش مند افسران سے بذریعہ وائرلس، سوشل میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا درخواستیں طلب کی گئیں۔ ایس ایچ اوز کی تعیناتی کیلئے سکروٹنی کمیٹی کوکل 96 افسران کی درخواستیں موصول ہوئیں جن میں انٹرویو کیلئے 24 افسران کو شاٹ لسٹ کیا گیا پہلے مرحلے میں انٹرویو میں میرٹ پر آنے والے 8 اہل افسران کو تھانہ جات میں بطور ایس ایچ اوز تعینات کیا گیا۔ جس میں فیصل آباد کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون پولیس افسر کو بھی بطور ایس ایچ او تھانہ ریل بازار تعینات کیا گیا ہے۔ سی پی او فیصل آباد عمر سعید ملک نے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کے وہ اپنی ڈیوٹی ہمہ وقت جانفشانی، ایمانداری اور احسن طریقے سے سر انجام دیں غفلت اور لاپرواہی برتنے پر سخت محکمانہ کاورائی عمل میں لائی جائے گی۔