فیصل آباد(حمزہ اکرم)ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے کہاہے کہ عوامی مسائل کا حل ترجیحات میں سرفہرست ہے لہذا تمام ضلعی محکموں کے سربراہان شہریوں کے لئے اپنے دفاتر کے دروازے کھلے رکھیں،مسائل کے حل میں بے جا یا بلاجواز تاخیر برداشت نہیں۔انہوں نے اپنے آفس میں شہریوں کے محکمہ مال ودیگر محکموں سے متعلقہ مسائل سنے اور موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مدثر احمد شاہ کو طلب کرکے انہیں شکایات نوٹ اور بلاتاخیر ازالہ کا حکم دیا۔انہوں نے دیگر محکموں سے متعلقہ شکایات پر متعلقہ افسران کو فون کال کرکے مسائل حل کرنے کی واضح تلقین کی۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے اور وہ روزانہ اپنے دفتر کے باہر استقبالیہ پر بھی بیٹھ کر لوگوں کے مسائل سن اور ان کے تیزرفتار ازالہ کے لئے احکامات جاری کررہے ہیں۔