فیصل آباد(محمد حمزہ)پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کی ٹیم نے بڑی کارروائی کرکے شہریوں کو مضر صحت مربہ کھانے سے بچا لیا۔ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈاتھارٹی شعیب خان جدون کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے شاداب کالونی میں مربہ یونٹ پر چھاپہ مارا تو کھلے ایریامیں ناقص اجزاء کے ساتھ غیرمعیاری مربہ کی تیاری جاری تھی جہاں ممنوعہ نیلے کیمیکل والے ڈرموں کااستعمال،صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات،مربے میں مردہ چھپکلی،حشرات،چوہوں کافضلہ اور کیڑے مکوڑوں کی موجودگی پائی گئی جس پر500کلوسے زائدمربہ موقع پرتلف،پروڈکشن کوفی الفور بند کرکے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرادیاگیا۔