فیصل آباد(حمزہ اکرم)پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے سلیمی چوک اورکوہ نورمدینہ ٹاون میں واقع ہوٹلز اورریسٹورنٹ کی چیکنگ کی اورہدایات پر عمل نہ کرنے،فریزر میں زائدالمیعاداشیاء کی موجودگی،ناقص حفظان صحت، غیرمعیاری تیل کے استعمال کرنے، حشرات الارض کو روکنے کیلئے اقدامات نہ کرنے، احاطہ میں مکڑی کے جالوں کی موجودگی اورکھلا رنگ پائے جانے پر مجموعی طورپر65ہزارروپے جرمانہ عائد،48لیٹرغیر معیاری تیل، 12 کلو ایکسپائر جھینگے، گلاسٹر ا گوشت وسبزیاں،کھلا رنگ اور زائدالمیعاد اشیاء کو موقع پر تلف کردیاگیا۔