فیصل آباد(محمد حمزہ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام سکولوں میں طالب علموں کوغذا اورغذائیت کیحوالے سے آگاہی فراہم کرنے کیباقاعدہ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔آگاہی پروگرام کے تحت پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے سرگودھا سینٹ میری ہائی سکول بوائز اینڈ گرلز میں نیوٹریشنز کے حوالے سے آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں سکول کے طلبائکو ماہرین کی جانب سے وزن،قد،جسم کی چربی، جسم کے پانی اور آئی بی ڈبلیو سمیت ڈائیٹ پلان بارے آگاہ کیا گیا جبکہ روزمرہ کی روٹین کے لئے مناسب خوراک اور ایکسرسائیز بارے بھی تربیت فراہم کی گئی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے صوبہ بھر کے سکولوں میں بچوں کی رہنمائی کے لیے پروگرامز منعقد کئے جارہے ہیں۔